300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   30   ‬‮نومبر‬‮   2021


پہلی اہلیہ اور بیٹا جواد عمر کی موت کے ذمہ دار ہیں” عمر شریف کی اہلیہ زریں نے الزام عائد کردیا


کراچی (نیوز ڈیسک )مرحوم کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر نے اپنے

 

شوہر کی موت کا ذمہ دار ان کی پہلی اہلیہاور بیٹے جواد کو قرار دے دیا۔نجی ٹی وی سما کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زریں عمر نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کی موت کی وجہ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گی اور جس نے انہیں رلایا اس کا قیامت کے روز گریبان پکڑیں گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمر شریف کی موت کی وجہ کہیں نہ کہیں ان کی پہلی اہلیہ اور بیٹا ہیں۔ عمر ایک ہفتے سےہسپتال میں تھے لیکن بیٹے جواد اور ان کی فیملی نے پتہ نہیں چلنے دیا۔زریں عمر کے مطابق ڈاکٹرز نے کہا کہ 15 دن میں سعودی عرب یا جرمنی لے کر جائیں، اگر 15 دن میں علاج نہ ہوا تو ایک ماہ میں زندہ نہیں بچیں گے۔ میں نے کہا کہ سعودی عرب نزدیک ہے وہاں لے کر چلتے ہیں ، اس حوالے سے سارا انتظام بھی ہوگیا لیکن جواد نے کہا کہ بیٹا ہوں اورصرف امریکہ جانے کی اجازت دوں گا۔ جواد کی وجہ سے امریکہ جانے کی کوششوں میں وقت ضائع ہوا، 15 دن پاکستان میں ضائع ہوگئے جس کی وجہ سے عمر کو ایک اور اٹیک ہوگیا۔فلیٹ کے تنازعے کے حوالے سے زریں عمر نے کہا کہ عسکری فور میں عمر شریف کا کوئی فلیٹ نہیں وہ میرا گھر ہے، بینک کا قرضہ دینا تھا اس لیے عمر کے ساتھ مل کر گھربیچنے کا فیصلہ کیا۔ جواد مجھ سے مسلسل پیسے مانگتا

 

رہا، عدالت بھی عمر شریف خود نہیں گئے بلکہ انہیں لے جایا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمر شریف کے بیٹے جواد نے ہی مفتی تقی عثمانی کو ان کا جنازہ نہیں پڑھانے دیا، بعد میں مفتی صاحب کو فون کرکے میں نے معافی مانگی۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے زریں عمر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میںبھی ایسے ہی الزامات عائد کیے تھے تاہم انہوں نے اپنی پوسٹ میں کسی کا نام نہیں لیا تھا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us