300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کورونا کیسز کا پھیلاؤ ، ہانک کانگ نے پاکستان کیلئے فلائیٹ آپریشن پر پابندی لگادی - Forikhabar
ہفتہ‬‮   8   مئی‬‮   2021


کورونا کیسز کا پھیلاؤ ، ہانک کانگ نے پاکستان کیلئے فلائیٹ آپریشن پر پابندی لگادی


ہانگ کانگ (ویب ڈیسک) کورونا کیسز کے پھیلاؤ کے باعث ہانک کانگ نے پاکستان کیلئے فلائیٹ آپریشن پر پابندی لگادی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ کی جانب سے 20 اپریل سے بھارت ، پاکستان اور فلپائن کی پروازیں دو ہفتوں کے لئے معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ، یہ فیصلہ پچھلے 14 دنوں کے دوران مذکورہ ممالک سے کورونا وائرس

کے کیسز کی آمد کی وجہ سے کیا گیا اور اس کے ساتھ ہی ہانگ کانگ نے پاکستان ، بھارت اور فلپائن کو ’ہائی رسک‘ کی درجہ بندی میں بھی رکھا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز ہانگ کانگ میں کورونا وائرس کے 30 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جن میں سے 29 دوسرے ممالک سے آئے ہوئے مریض ہیں جو 15 مارچ کے بعد سے روزانہ کی سب سے زیادہ تعداد ہیں جب کہ ہانگ کانگ میں اب تک مجموعی طور پر عالمی وباء کے 11 ہزار 600 سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہوچکے ہیں جب کہ 209 اموات ہوئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ کی طرف سے بھارت ، پاکستان اور فلپائن کے مسافروں پر پابندی کے ذریعے متاثر ہونے والی ایئر لائنز میں کیتھے پیسیفک ، ہانگ کانگ ایئر لائنز ، وسٹارا اور سیبو پیسیفک جیسی ایئر لائنز شامل ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us