300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

طلباء ہوجائیں تیار۔۔رواں سال امتحانات کس مہینے میں ہوں گے؟ اعلان کر دیا گیا - Forikhabar
اتوار‬‮   7   مارچ‬‮   2021


طلباء ہوجائیں تیار۔۔رواں سال امتحانات کس مہینے میں ہوں گے؟ اعلان کر دیا گیا


طلباء ہوجائیں تیار۔۔رواں سال امتحانات کس مہینے میں ہوں گے؟ اعلان کر دیا گیا۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ پرائمری مڈل اور جامعات کھولنےجارہے ہیں، رواں برس امتحانات مئی میں لیے جائیں گے اور اس مرتبہ کوئی بچہ بغیر امتحان دیے پروموٹ نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے

کہ کورونا وبا میں پہلے6 ماہ اسکول بند رہے پھر پونے 2 ماہ بند رہے، پرائمری مڈل اور یونیورسٹیز کھولنے جا رہے ہیں، اسکول کھولنےکا مقصد ایجوکیشن نقصان کو پورا کرنا ہے، اس بار کوئی بچہ پرموٹ نہیں ہوگا جب تک امتحان پاس نہ کرلے۔مراد راس کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کے ہوم ورک اور ایم سی کیوز اپ گریڈ کر رہے ہیں، ہم نے بچوں کیلئے خصوصی ورک شیٹ بنائی ہے اور اسکولز کو ایس او پیز بتائے، اسکولوں کوڈس انفیکٹ کرایا اساتزہ کو ٹریننگ دیں، جو بہت ضروری تھے۔وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ کوئی بھی بچہ ماسک کے بغیر اسکول نہیں آئے گا، 50 فیصد بچے ایک دن باقی دوسرے دن آئیں گے، سب سے زیادہ اہم ایس او پیز پر عمل درآمد کرانا تھا، اٹک کے اسکولوں میں چھاپہ مارا، دیکھا ایس او پیز فالو ہو رہی تھیں، جتنی سختی سے ایس او پیز پر عمل کرایا کہیں اور شاید نہ ہوا ہو۔ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے تدریسی نقصان کے باعث ٹی وی پر تعلیم اسکول شروع کیا، پرائیویٹ اسکول کی رجسٹریشن پہلی بار آن لائن کی گئیں اور پچھلے سال والدین کو ریلیف دینے کیلئے فیسز میں 20 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا، پنجاب میں 70 فیصد اسکول 5 ہزار سے کم فیس والے ہیں، 70

فیصد 5 ہزار سے کم فیس کی وجہ سے اس بار ڈسکاؤنٹ نہیں دیا، والدین سے درخواست ہے بچوں کی فیسز جمع کرائیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us