اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نےزمین سے زمین پرمارکرنےوالے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کاکامیاب تجربہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سےا یک ویڈیوجاری کی گئی ہےجس میں شاہین میزائل اپنے ہدف کی جانب بڑھ رہاہے۔ شاہین میزائل کی رینج 2750کلومیٹرہے ۔میزائل نے بحیرہ عرب میں کامیابی سے اپنے ہدف
کونشانہ بنایا۔میزائل مختلف قسم کے وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتاہے۔میزائل کاتجربہ ٹیکنیکل پیرامیٹرز کوچانچنے کے لیے کیاگیا،میزائل کےکامیاب تجربے پروزیراعظم پاکستان ،صدر مملکت تینوں سروسز چیفس نے سائنسدانوں اورانجینئرز کومبارکباددی ہے۔