300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   19   اکتوبر‬‮   2021


پاکستان :کورونا وائرس سے مزید40افراد انتقال کر گئے


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں ایک ہی دن 40افراد انتقال کر گئے جبکہ مزید 2ہزار167 کورونا کیسزسامنے آگئے ،اب وباء سے مرنے والوں کی کل تعداد 27ہزار246 ہو گئی ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید

2ہزار167 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ26ہزار8ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 51 ہزار 348 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.22 فیصد رہی۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار787، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 388، پنجاب میں 4 لاکھ 22 ہزار790، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار242، بلوچستان میں 32 ہزار769، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 787 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 245 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 407 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار270، خیبرپختونخوا 5 ہزار 412، اسلام آباد 902، گلگت بلتستان 182، بلوچستان میں 344 اور آزاد کشمیر میں 729 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us