300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انکو قتل کرنیوالے درندوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائیگا‘ گورنر پنجاب - Forikhabar
منگل‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2019

1

بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انکو قتل کرنیوالے درندوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائیگا‘ گورنر پنجاب


لاہور(نیوزڈیسک) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،نیب کی گر فتاریوں سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ،ہم اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر رہے ہیں ،کر پشن کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت عدالتوںا ور نیب کیساتھ کھڑی ہے ،ملک کو کر پشن کے کینسر سے نجات دلائیں گے
،بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انکو قتل کرنیوالے درندوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائیگا ،چونیاں کے واقعے میں پولیس کے جن بھی افسران کی نااہلی ہوگی انکو معاف نہیں کیا جائیگا،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پولیس اصلاحات کا وعدہ پورا کیا جائیگا ،پاکستان کی تاریخی میں پہلی بار ’’مذہبی سیاحت ‘‘کے فروغ کیلئے لاہور میں انٹر نیشنل نمائش کا آغاز خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے لاہور کے مقامی ہوٹل میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے حوالے سے منعقدہونیوالی پہلی نمائش کے افتتاح اور مختلف سٹالز کے دورے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ چونیاں میں پیش آنیوالے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس افسران کے خلاف کاروائی کا آغاز کرد یا ہے اور میں حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ بچوں کیساتھ جنسی زیادتی اور انکے قتل میں جو بھی درندے ملوث ہیں انکو جلد ازجلد گر فتار کر کے آئین وقانون کے مطابق نشانہ عبر ت بنایا جائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری
محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کوآج بھی پنجاب پولیس میں اصلاحات کا وعدہ یاد ہے اور اس کیلئے پنجاب میں ایک کمیٹی کام کر رہی ہے اور انشاء للہ ہم پنجاب پولیس کو خیبر پختونخواہ کی پولیس کی طر ح مضبوط بنائیں گے اور لوگوں کو تھانوں میں بھی انصاف ملے گا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ مذہبی سیاحت کا فرو غ حکومت کی اولین تر جیح ہے جسکے لیے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ سکھوں اور دیگر مذاہب کے مقد س مذہبی مقامات پر سیاحت کے فروغ کے حوالے سے حکومت بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابا گرونانک کے 550جنم دن کی تقر یبات میں شر کت کیلئے ایک لاکھ سے زائد سکھ پاکستان آئیں گے کر تار پور راہداری منصوبہ کو بھی مکمل کیا جارہا ہے اور نو مبر میں وزیر اعظم عمران خان اس کا افتتاح کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپوزیشن کو کسی قسم کے انتقام کا نشانہ بنایا ہے اور نہ ہی آئندہ بنائیں گی نیب کے معاملات سے حکومت کا کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہم اداروں میں مداخلت نہیں انکو مضبوط بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب
77013084_429656097714546_1545311920087629824_n
60081097_330631854290164_9068261285824561152_n
24-1
240-4
320-4
740-4
۱۳
15
7-4
75542717_418081028878490_6352975372086149120_n

صحت
8
520-3
11
10
11
31
6
940-25
1-16
72373221_442479806624761_6363065654718758912_n

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 forikhabar.com All Rights Reserved