300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

موبائل فون پر بات کرتے کرتے ماں بچے کو ایئر پورٹ پر بھول کر خود طیارے میں سوار ہو گئی - Forikhabar
جمعرات‬‮   17   اکتوبر‬‮   2019

wwsd5958110870759276544_n

موبائل فون پر بات کرتے کرتے ماں بچے کو ایئر پورٹ پر بھول کر خود طیارے میں سوار ہو گئی


جدہ : موبائل فونز کا استعمال آج کے دور میں دن بدن بڑھتا چلا رہا ہے ، ہم نے اکثر دیکھا ہے کہ نوجوان نسل دنیا و مافیہا سے غافل موبائل فون میں مگن ہوتی ہے ۔ لیکن حال ہی میں جدہ کے ائیر پورٹ پر ایک عجیب اور اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں ایک خاتون موبائل فون میں اتنی مگن تھی کہ اپنے بچے کا خیال ہی نہ رہا۔

تفصیلات کے مطابق جدہ سے کوالالمپور جانے والی سعودی ائیرلائن پرواز ایس وی 832 کی مسافر خاتون جدہ ائیرپورٹ پر موبائل فون میں مگن ہونے کی وجہ سے اپنے بچے سے بالکل غافل ہو گئی اور بچے کو ائیرپورٹ ہال میں بھول کر خود طیارے میں سوار ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پائلٹ طیارے کی واپسی کی درخواست کرتا نظر آرہا ہے۔ طیارہ روانگی سے قبل فون بند کیا تو خاتون کو یاد آیا کہ وہ تو اپنا بچہ ائیرپورٹ پر ہی بھول آئی ہے۔

یاد آتے ہی خاتون نے فوری طور پر طیارے سے ائیرپورٹ جانے کا مطالبہ کیا۔ پائلٹ نے ائیرٹریفک کنٹرول سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب کیا کرنا چاہئیے؟ کیا طیارے کو واپس لایا جائے؟ جس پر کنٹرول ٹاور میں موجود افسر نے اپنے ساتھی افسر کو معاملے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ایک مسافر خاتون ائیرپورٹ کے ہال میں اپنا بچہ بھول گئی ہیں۔ اس حوالے سے اب کیا پروٹوکول ہونا چاہئیے؟ ٹریفک کنٹرول ٹاور میں موجود افسر نے دوبارہ پائلٹ سے تصدیق کی کہ آخر کیوں پرواز کو واپس لایا جا رہا ہے جس پر پائلٹ نے دوبارہ بتایا کہ ایک مسافر خاتون اپنا بچہ ائیرپورٹ کے بورڈنگ کارڈ ہال میں بھول آئی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ بچے کو لیے بغیر طیارے میں نہیں بیٹھیں گی۔ یہ سنتے ہی پائلٹ کو طیارہ واپس لانے کی اجازت دے دی گئی۔ جس پر پائلٹ کو خوب پذیرائی ملی۔ لیکن اس واقعہ کے خبروں میں آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے والدہ کی یادداشت اور موبائل فون سے لگاؤ پر تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ ایسا کیسے ہو سکتا ہےکہ کوئی والدہ ہی اپنے لخت جگر کو بھول جائے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعہ کا ذمہ دار جدید ٹیکنالوجی اور موبائل فونز کو قرار دیا جنہوں نے انسان کو اپنے اندر اتنا مگن کر لیا ہے کہ کبھی کبھی انسان کو اپنے ارد گرد لوگوں کا بھی دھیان نہیں رہتا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
Most Beautiful Azan -Mashallah
5-10
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی ...
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی ک...
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگ...
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی ا...

دلچسپ و عجیب
1-12
3-8
600-16
2-10
3-9
5-5
72231829_401889233810580_6696640453040668672_n
wsdf3270173917184_n
wsxd633281759444992_n
wwsd5958110870759276544_n

صحت
940-25
1-16
72373221_442479806624761_6363065654718758912_n
72552728_408190743232283_7072610929375969280_n
72309667_505587206921261_6692329229293453312_n
72318291_384248845862115_9063931628077711360_n
10
11
4

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 forikhabar.com All Rights Reserved