300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کوکنگ آئل کو دوبارہ استعمال کرنے سے آپ کون سی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں - Forikhabar
جمعرات‬‮   17   اکتوبر‬‮   2019

11

کوکنگ آئل کو دوبارہ استعمال کرنے سے آپ کون سی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں


اسلام آباد(ویب ڈیسک )این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق استعمال شدہ کوکنگ آئل کو دوبارہ استعمال کرنا جہاں پیسے اور وقت ضائع ہونے سے روکتا ہے وہیں اس کے بے شمار نقصانات بھی ہیں جو ہمارے علم میں ہونا بے حد ضروری ہیں۔ کوکنگ آئل کے ایک سے زیادہ بار استعمال کے نقصانات:ہمارے یہاں گھروں میں کوکنگ آئل کا ایک سے زیادہ مرتبہ

استعمال بہت عام سی بات ہے، اسی لیے ہم نے کبھی غور بھی نہیں کیا کہ ایسا کرنا ہماری صحت کے لیے کتنا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔سرطان کے جراثیم پیدا کرنا: استعمال شدہ کوکنگ آئل کو بار بار استعمال کرنے سے آئل میں وہ عناصر یا جراثیم شامل ہونے کا خطرہ ہے جو وجہ کینسر (سرطان) بنتے ہیں۔اس کے علاوہ استعمال شدہ کوکنگ آئل کے بار بار استعمال سےانسان میں موٹاپے، دل کی بیماری اور ذیابیطس ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ایل ڈی ایل کولیسٹرول کا بڑھ جانا: کولیسٹرول کی تین قسمیں ہیں: ٹوٹل کولیسٹرول، ایل ڈی ایل کولیسٹرول اور ایچ ڈی ایل کولیسٹرول۔ ماہرین صحت کے مطابق ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی مقدار 70mgdl سے کم ہونا چاہیے۔جب خون میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جائے تو یہ نہایت ہی خطرنات ہوجاتا ہے۔ یہ کولیسٹرول انسان کے خون کی شریانوں میں بڑھ کر خون کے بہاؤ کو روک دیتا ہے، جس سے دل کی بیماری، فالج، اور سینے میں درد کی شکایات بڑھ جاتی ہیں۔کولیسٹرول سے متعلقہ بیماریوں سے بچنے کے لیے کھانے پکانے والے تیل کو ایک سے زیادہ مرتبہ استعمال کرنے سے گریز کا مشورہ دیا گیا

ہے۔تیزابیت کی شکایت: این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اگر کسی شخص کو معدے میں جلن یا تیزابیت کا مسئلہ ہے تو یقیناً اس کی وجہ استعمال شدہ کوکنگ آئل کو بار بار استعمال کرنا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کھانا پکانے والے تیل کو ایک سے زیادہ مرتبہ استعمال کرنا چھوڑ دیں اور پھر دیکھیں اگر انہیں معدے میں جلن یا تیزابیت کی شکایت نہیں ہوتی تو اس کا مطلب انہیں استعمال شدہ کوکنگ آئل کا بار بار استعمال ترک کردینا چاہیے۔اس کے علاوہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ معدے میں جلن اور تیزابیت کے مرض میں مبتلا افراد کو جنک فوڈ اور باہر کے کھانوں سے بھی اجتناب برتنا چاہیے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
Most Beautiful Azan -Mashallah
5-10
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی ...
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی ک...
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگ...
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی ا...

دلچسپ و عجیب
1-12
3-8
600-16
2-10
3-9
5-5
72231829_401889233810580_6696640453040668672_n
wsdf3270173917184_n
wsxd633281759444992_n
wwsd5958110870759276544_n

صحت
940-25
1-16
72373221_442479806624761_6363065654718758912_n
72552728_408190743232283_7072610929375969280_n
72309667_505587206921261_6692329229293453312_n
72318291_384248845862115_9063931628077711360_n
10
11
4

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 forikhabar.com All Rights Reserved