300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

حامد میر نے مہوش حیات سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ کو بالکل چپ لگ گئی - Forikhabar
جمعرات‬‮   17   اکتوبر‬‮   2019

23

حامد میر نے مہوش حیات سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ کو بالکل چپ لگ گئی


کراچی(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ مہوش حیات نے کشمیر کے مسئلے پر جواب دینے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے وہ تنقید کی زد میں آگئیں۔تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات سے گزشتہ دنوں تقریب کے دوران ایک رپورٹر نے کشمیر کے مسئلے پر سوال کیا کہ’ جیسے انہوں نے یتیموں کی کفالت کا ذمہ اٹھایا ہے، آیا وہ کشمیر کے بچوں کی کفالت

کا بھی ذمہ اٹھائیں گی؟اس پر اداکارہ نے کہا کہ ’انہیں اس حوالے پر تبصرہ کرنے سے منع یا گیا ہے‘ اس جواب کے باوجود رپورٹر نے ان سے دوبارہ سوال کرنے کی کوشش کی جس پر اداکارہ مہوش حیات نے جواب دینے سے انکار کردیا۔مہوش حیات کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر بہت سے لوگوں نے سوال اٹھایا کہ انہیں اس حوالے سے بات کرنے پر کس نے منع کیا ہے؟ جب کہ اداکارا کو اس حوالے سے شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ٹوئٹر پر زارا علی نامی صارف نے لکھا کہ آپ کو تمغہ امتیاز تو مل گیا مگر آپ اس کے قابل نہیں تھیں۔دوسری جانب معروف صحافی حامد میر نےبھی اداکارہ مہوش حیات سے سوال کیا کہ ’آپ کو اس بات سے ضرور پردہ اُٹھانا چاہیے تھا کہ کس نے آپ کو کشمیر کے مسئلے پر بولنے سے منع کیا ہے،آزادی اظہار رائے ہمیں آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت دی گئی ہےاور اس کی خلاف ورزی کرنا جرم ہے‘ ۔اس تمام تر صورتحال کا سامنا کرنے کے بعد اداکارہ مہوش حیات نے وائرل ہونے والی ویڈیو پر اپنا ردعمل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے ظاہر کیا۔اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹ کیا کہ ’وائرل ویڈیو میں مجھےسیاق و سباق سے ہٹا کر

دکھایا جارہا ہے، میں کشمیر کے مسئلے کے حوالے سے سب سے زیادہ بات کرتی ہوں اور کرتی بھی رہوں گی، میرے مستقبل میں اقدامات کے حوالے بہت منصوبے ہیں‘۔مہوش حیات نے مزید کہا کہ یہ ایک فلاحی پروگرام تھا اور پی آر کی طرف سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ سیاسی حالات کے حوالے سے کوئی بات نہ کریں کیوں کے آپ یہاں غریبوں اور یتیموں کی مدد کی غرض سے آئی ہیں۔اداکارہ مہوش حیات اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی اور بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فلموں میں اسلام اور پاکستان کی تصویر کشی کے حوالے سے سوشل میڈیا پرکافی ایکٹو نظر آتی ہیں جب کہ ان کے موقف کو مداحوں کی جانب سے کافی سراہا بھی جاتا ہے۔واضح رہے کہ مہوش گزشتہ دنوں امریکا کے دورے پر تھیں جہاں انہوں نے عالمی شہرت یافتہ اور مودی حکومت کی حمایت کرنے والی بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس سے بھی ملاقات کی تھی۔اس کے علاوہ انہوں نے یو ایس اوپن چیمپیئن شپ میں بھی شرکت کی تھی جن کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر اداکارہ کی جانب سے شئیر کی گئی تھیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
Most Beautiful Azan -Mashallah
5-10
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی ...
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی ک...
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگ...
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی ا...

دلچسپ و عجیب
1-12
3-8
600-16
2-10
3-9
5-5
72231829_401889233810580_6696640453040668672_n
wsdf3270173917184_n
wsxd633281759444992_n
wwsd5958110870759276544_n

صحت
940-25
1-16
72373221_442479806624761_6363065654718758912_n
72552728_408190743232283_7072610929375969280_n
72309667_505587206921261_6692329229293453312_n
72318291_384248845862115_9063931628077711360_n
10
11
4

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 forikhabar.com All Rights Reserved