300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ماہرہ خان کو شرمندہ کردیا - Forikhabar
جمعرات‬‮   20   فروری‬‮   2020


برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ماہرہ خان کو شرمندہ کردیا


پیرس(این این آئی) ماڈل و اداکارہ ماہرہ خان عالمی سطح پر شہرت رکھتی ہیں اور کینیس جیسے بڑے عالمی ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ گزشتہ دنوں وہ پیرس فیشن ویک میں شریک ہوئیں مگر برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنے ایک آرٹیکل ان کے متعلق ایسا کچھ لکھ دیا کہ سن کر یقین نہ آئے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ماہرہ خان ’ایل اورئیل پاکستان‘ کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں اور اسی کمپنی نے انہیں پیرس فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع فراہم کیا۔یہ پہلا موقع تھا کہ کوئی پاکستانی ماڈل و اداکارہ پیرس فیشن

ویک میں ریمپ پر واک کر رہی تھی تاہم اس فیشن ویک سے متعلق اپنے ایک آرٹیکل میں برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ماہرہ خان کو ماڈل و اداکارہ لکھنے کی بجائے ’ایل اورئیل پاکستان‘ کی ٹیم کی رکن قرار دے دیا۔گویا وہ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کو جانتے ہی نہ تھے، یا پھر انہوں نے جان بوجھ کر یہ حرکت کی۔ بہر حال، ماہرہ خان نے اس ایونٹ میں بھی اپنا نقش جمایا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر فیشن ویک کے دوران بنائی گئی اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن پر انٹرنیٹ صارفین کی طرف سے انہیں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved