300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

خواتین ہوشیار ، مرد خبردار ، رنگ گورا کرنے کیلئے چھپکلی سے تیار کریمیں بکنے لگیں ، ایک چھپکلی کتنے ڈالر کی فروخت کی جاتی ہے؟ جانئے - Forikhabar
اتوار‬‮   15   دسمبر‬‮   2019


خواتین ہوشیار ، مرد خبردار ، رنگ گورا کرنے کیلئے چھپکلی سے تیار کریمیں بکنے لگیں ، ایک چھپکلی کتنے ڈالر کی فروخت کی جاتی ہے؟ جانئے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)میک اپ کے سامان کی تیاری میں چھپکلیوں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے ۔ دیواروں اور چھتوں پر رینگنے والی یہ مخلوق جسے ہم نظر انداز کر دیتے ہیں دراصل ہمارے آرائش کے سامان کا حصہ بن چکی ہے ۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وائس آف انڈونیشیا نے بتایا ہے کہ انڈونیشیا میں چھپکلی کو 3ڈالر میں خریدا جاتا ہے جبکہ ایک چھپکلی سے تیار کریمیں بیوٹی پارلرز میں عام خواتین اور دلہنوں کے سجنے سنورنے میں استعمال ہوتی ہے ۔ جریدے کے مطابق انڈونیشیا کے اس گاؤں میں آپ کو جگہ جگہ چھپکلیوں کے ڈھیر

لگے نظر آئیں گے۔گاؤں کے رہائشی رات کے وقت چھپلکیوں کو تلاش کرکے پکڑنے کے لیے نکلتے ہیں، چھپکلیوں کو پکڑنے کے لیے ایک خاص قسم کی چَھڑی کا استعمال کیا جاتا ہے جس پر گِلو لگی ہوتی ہے، گلو لگی چھڑی کے ذریعے چھپکلی کو پکڑنا آسان ہو جاتا ہے۔چھپکلیاں پکڑنے والے انہیں جمع کرکے اس کام کی سربراہی کرنے والے حوالے کر دیتے ہیں جو انہیں 1 کلو چھپکلیوں کے عوض 3 ڈالر دیتا ہے۔سپلائی کی گئی چھپکلیوں کو سرف سے دھونے کے بعد دھوپ میں سُکھایا جاتا ہے جس کے بعد یہ مارکیٹ میں فروخت کیے جانے کے لیے تیار ہوتی ہیں۔یہ چھپکلیاں میک اپ کے سامان کے علاوہ جلد کی الرجی اور خارش کی ادویات کی تیاری میں استعمال کی جاتی ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 forikhabar.com All Rights Reserved