300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

لالہ کی آرمی چیف سے ملاقاتوں کے پیچھے کیا کہانی چھپی ہے؟ پاکستانیوں کو ایک اور سرپرائز دے دیا گیا - Forikhabar
جمعرات‬‮   20   فروری‬‮   2020


لالہ کی آرمی چیف سے ملاقاتوں کے پیچھے کیا کہانی چھپی ہے؟ پاکستانیوں کو ایک اور سرپرائز دے دیا گیا


نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ٹی وی چینل اپنی رپورٹس میں کئی بھونڈے دعوے کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بدنام کرنے کی بھی کوشش کرتا رہتا ہے۔ لیکن حال ہی میں بھارتی میڈیا نے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی جانب سے دی گئی دعوت کو بھی نہ بخشا اور اُسے بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ

کے مطابق شاہد خان آفریدی کی جانب سے دی جانے والی یہ پارٹی صرف پارٹی نہیں تھی بلکہ اس کے پیچھے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایک خفیہ کمٹمنٹ بھی تھی۔بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں شاہد آفریدی کو پاک آرمی کا سب سے دلارا بچہ بھی قرار دیا اور کہا کہ پاک آرمی کے افسر آصف غفور کو اکثر ہی شاہد آفریدی کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔پاکستان میں کچھ خبریں وائرل ہیں جن کے مطابق کچھ روز قبل شاہد خان آفریدی اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایک خفیہ میٹنگ ہوئی تھی۔ اور اُس میٹنگ میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آفریدی سے ایک خفیہ کمٹمنٹ کی ہے۔جس کے بعد آفریدی نے فوری طور پر اپنے ملکی اور غیر ملکی دوستوں کے لیے ایک بریانی پارٹی کا اہتمام کیا۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں شاہد آفریدی کی اس پارٹی پر سوالات اُٹھائے جا رہے ہیں کہ آخر جنرل قمر جاوید باجوہ نے آفریدی سے کیا وعدہ کیا؟ کیا جنرل قمر جاوید باجوہ آفریدی کو ملک کا وزیراعظم بنائیں گے؟ بھارتی میڈیا کی اس مضحکہ خیز رپورٹ کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:بھارتی میڈیا کی اس مضحکہ خیز اور بے بنیاد رپورٹ پر بھارتی

میڈیا چینل کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا جنہوں نے شاہد آفریدی کی ایک چھوٹی سی دعوت کو اس قدر متنازعہ بنانے کی کوشش کی ۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے اپنے گھر میں کچھ دوستوں کے اعزاز میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا تھا جس میں ابق لیجنڈ ویسٹ انڈین فاسٹ بالر اور کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ اور سابق کرکٹر سعید انور سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved