300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کوٹ لکھپت جیل میں مریم نواز سے فون برآمدگی کے پیچھے اصل کہانی کیا ہے ؟ - Forikhabar
جمعرات‬‮   17   اکتوبر‬‮   2019

3

کوٹ لکھپت جیل میں مریم نواز سے فون برآمدگی کے پیچھے اصل کہانی کیا ہے ؟


لاہور (نیوزڈیسک) : سینئیر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے فون برآمد ہونے کے پیچھے کی اصل کہانی بیان کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ ٹیلی فون نمبرز آبزرویشن میں تھے۔ کچھ پُر اسرار قسم کی کالز گئیں جس میں ایک خاتون بات کر رہی تھیں اور کوئی پیغام پہنچا رہی تھیں۔ اُس

کو بھی چیک کیا گیا۔ جس پر معلوم ہوا کہ جو کالر ہے وہ نیب ہیڈ کوارٹر لاہور میں ہے، وہاں چیک کیا تو معلوم ہوا کہ یہ فون تو مریم بی بی کے استعمال میں ہے۔ وہاں ٹیم گئی تو انہوں نے فون ریکور کر لیا۔ فون ریکور کرنے کے بعد اُس کا ڈیٹا بھی ریکور کر لیا جس کے بعد پتہ چلا کہ مریم بی بی تو فون پر براہ راست واٹس ایپ اور دوسرے چینلز کے ذریعے نواز شریف کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ کوٹ لکھپت میں میاں صاحب کے پاس سے بھی ایک فون برآمد کیا گیا ، اُس فون کا ڈیٹا ریکور کرنے پر کافی ہوشربا انکشافات سامنے آئے۔ اس فون سے ریکور ہونے والے ڈیٹا کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف بیرون ملک بھی کچھ لوگوں سے رابطے میں تھے۔ بیرون ملک کچھ سفارتکاروں کو بھی پیغامات بھیجے گئے تھے۔ وہ بھی ٹریس ہو گئے۔ یہ ایک نئی کہانی ہے جو آہستہ آہستہ کُھل کر سامنے آ رہی ہے۔ صابر شاکر نےکہا کہ ایک طرف ڈیل کی باتیں گردش کر رہی ہیں، دوسری جانب دھرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور تیسری طرف مختلف معاملات چل رہے ہیں۔ صابر شاکر نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: صابر شاکر کی جانب سے یہ کہانی سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر

صارفین نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے پاس آخر موبائل فونز کیسے پہنچے اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئیے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
Most Beautiful Azan -Mashallah
5-10
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی ...
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی ک...
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگ...
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی ا...

دلچسپ و عجیب
1-12
3-8
600-16
2-10
3-9
5-5
72231829_401889233810580_6696640453040668672_n
wsdf3270173917184_n
wsxd633281759444992_n
wwsd5958110870759276544_n

صحت
940-25
1-16
72373221_442479806624761_6363065654718758912_n
72552728_408190743232283_7072610929375969280_n
72309667_505587206921261_6692329229293453312_n
72318291_384248845862115_9063931628077711360_n
10
11
4

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 forikhabar.com All Rights Reserved