300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

حکومت کی اتحادی سیاسی جماعت نے مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے میں شمولیت کااعلان کر دیا - Forikhabar
جمعرات‬‮   17   اکتوبر‬‮   2019

14

حکومت کی اتحادی سیاسی جماعت نے مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے میں شمولیت کااعلان کر دیا


اسلام آباد (ویب ڈسیک) جمعیت علماء اسلام (ف) اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے درمیان رابطے بحال ہوگئے، بی این پی سربراہ اختر مینگل نے مولانا فضل الرحمان کوخصوصی پیغام پہنچا دیا، دونوں جماعتوں میں آزادی مارچ کیلئے بھی تعاون پر بات چیت شروع ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے

بی این پی مینگل کے رہنماء نواب لشکری رئیسانی نے ملاقات کی۔جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آزادی مارچ سے متعلق مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں نواب لشکری رئیسانی نے پارٹی سربراہ اخترمینگل کا پیغام بھی مولانا فضل الرحمان کو پہنچایا۔ مزید برآں اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کے کنوینئر اکرم درانی کی صدارت میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی نے بتایا کہ حکومت کو مزید وقت نہیں دیا جائے گا، آج اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ حکومت کو گرانا ہے۔یقین دلاتے ہیں کہ اپوزیشن متحد ہے اور حکومت کوگرانا چاہتے ہیں۔ ہم نے آپس میں حکمت عملی طے کر لی ہے۔ ہم نےجو انتظامات کیے اس بارے میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزراء طرح طرح کی باتیں کررہے ہیں۔ لیکن ہم کسی ادارے سے ٹکراؤ نہیں چاہتے۔ تمام اپوزیشن جماعتیں چار نکات پر متحد اور متفق ہیں۔ قوم کو بتانا چاہتے ہیں ہم آئین اور قانون کا دفاع کریں گے۔وزیراعظم فوری مستعفی ہوجائیں اور نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ فوج کی مداخلت کے بغیرنئے طریقے سے الیکشن کروائے جائیں۔ وزراء طرح طرح کی باتیں

کررہے ہیں ، ہم کسی ادارے سے ٹکراؤ نہیں چاہتے۔ مولانا فضل الرحمان پرانے سیاستدان ہیں۔ مذہبی کارڈ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں۔ ہم آئین میں رہتے ہوئے آزادی مارچ کررہے ہیں۔ ہم نے پہلے بھی 15 لاکھ کے اجتماع کیے جو ہمیشہ پرامن رہے۔ اکرم درانی نے کہا کہ حکومت نے ملک کا خزانہ خالی کردیا ہے۔ حکومت نے منافع بخش اداروں کی نجکاری کررہی ہے۔ حکومت نے اظہار رائے پر پابندی لگا رکھی ہے۔ انہوں نے آج ہمیں ہوٹل میں اجلاس کی اجازت نہیں دی گئی اس لیے مجھے اپنے گھر میں اجلاس بلانا پڑا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
Most Beautiful Azan -Mashallah
5-10
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی ...
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی ک...
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگ...
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی ا...

دلچسپ و عجیب
1-12
3-8
600-16
2-10
3-9
5-5
72231829_401889233810580_6696640453040668672_n
wsdf3270173917184_n
wsxd633281759444992_n
wwsd5958110870759276544_n

صحت
940-25
1-16
72373221_442479806624761_6363065654718758912_n
72552728_408190743232283_7072610929375969280_n
72309667_505587206921261_6692329229293453312_n
72318291_384248845862115_9063931628077711360_n
10
11
4

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 forikhabar.com All Rights Reserved