300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

نامور پی ٹی آئی رہنما نے عمران خان کی غیر موجودگی میں تہلکہ برپا کر دیا ، تبدیلی کی حقیقت قوم کے سامنے رکھ دی - Forikhabar
منگل‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2019

22

نامور پی ٹی آئی رہنما نے عمران خان کی غیر موجودگی میں تہلکہ برپا کر دیا ، تبدیلی کی حقیقت قوم کے سامنے رکھ دی


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما صداقت عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت نے نازک وقت میں مشکل فیصلے کرکےغریب اور اپنے ووٹرزکوخفا کردیا ہے لیکن معیشت کو استحکام بخش دیا ہے ۔ انہوں نے یہ بات جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“میں کہی ۔ صداقت عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک میں چلنے والے حالات کو مد نظر رکھے بغیر

ان چاہے فیصلے کرکے پاکستانی عوام اور خاص طور پر اپنے ووٹر کا دل توڑ دیا ہے لیکن ان سارے اقدامات کو عمل لانے سے معیشت مستحکم ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب نشوونما کا عمل شروع ہوگیا ہے جس سے ملک کے حالات بہتری کی جانب گامزن ہو رہے ہیں، پاکستان کے تعلقات دوسرے ممالک کے ساتھ بہتر ہوں گے تو ملک میں سرمایہ کاری آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ جو فیصلے اب کر لیے گئے ہیں ان کا اثر ایک دوسال کے بعد سامنے آئے گا ۔ کیوںکہ ایک پودا بھی جب لگایا جاتا ہے تو وہ فی الفور ثمر آور نہیں ہوتا اسے بھی وقت بڑھنے کیلئے وقت درکار ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر آئندہ سال تک یعنی 2020 میں ہمارے لگائے گئے اندازے ٹھیک سمت میں نہیں جائیں گے تو پھر ہم اس ملک کے ساتھ ساتھ قوم کے مجرم ہوں گے ۔ صداقت عباسی کا کہنا تھا کہ ایک سال پہلے آنے والی حکومت سے ہمارے عوام بہت ساری توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں ۔ جتنا نقصان ملک اور اس ملک کے لوگوں نے اٹھایا ہے اب آگے جا کر مزید کچھ بھی قربان نہیں کیا جا سکتا۔ کوئی بھی ملک جب معیشت کو بھرپور طریقے سے مضبوط کرتا ہے تو ترقی اور کامیابی خود

بخود آنے لگتی ہے ۔ سالوں سے اس ملک کے اندر کرپشن اور بد عنوانی نے جڑیں ڈال رکھی ہیں۔ جن کا قلع قمع کرنا ہو گا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب
77013084_429656097714546_1545311920087629824_n
60081097_330631854290164_9068261285824561152_n
24-1
240-4
320-4
740-4
۱۳
15
7-4
75542717_418081028878490_6352975372086149120_n

صحت
8
520-3
11
10
11
31
6
940-25
1-16
72373221_442479806624761_6363065654718758912_n

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 forikhabar.com All Rights Reserved