300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

تنظیم کے سب سے بڑے رہنما کو ہلاک کر دیا گیا ، مگر کس نے اور کیسے ؟ تصاویر نے پوری دنیا کو حیران کر دیا - Forikhabar
جمعرات‬‮   17   اکتوبر‬‮   2019

31

تنظیم کے سب سے بڑے رہنما کو ہلاک کر دیا گیا ، مگر کس نے اور کیسے ؟ تصاویر نے پوری دنیا کو حیران کر دیا


کابل(ویب ڈیسک) افغانستان کی خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سکیورٹی نے انتہا پسند تنظیم القاعدہ کی جنوبی ایشیا کی شاخ ’اے کیو آئی ایس‘ کے سربراہ عاصم عمر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنھیں ستمبر میں چھ ساتھیوں سمیت افغانستان کے صوبہ ہلمند کے ضلع موسیٰ کلا میں ایک فضائی کارروائی کے دوران نامور صحافی خدائے نور ناصر

بی بی سی کے لیے اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں۔۔۔ مارا گیا تھا۔افغان انٹیلیجنس ایجنسی کے مطابق 46 سالہ عاصم عمر کو 23 ستمبر کو امریکی اور افغان سکیورٹی فورسز کی ایک مشترکہ کارروائی میں ہلاک کیا گیا تھا۔ افغان انٹیلیجنس ایجنسی کے مطابق عاصم عمر پاکستانی تھے، لیکن بعض رپورٹس کے مطابق وہ انڈیا میں پیدا ہوئے تھے اور افغان جنگ کے دوران پاکستان آئے تھے۔افغان انٹیلیجنس ایجنسی کے مطابق ’پاکستانی شہری عمر دیگر چھ ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر پاکستانی تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کے درمیان رابطہ کار ریحان بھی شامل تھے۔ یہ سب موسیٰ کلا میں طالبان کے ایک کمپاؤنڈ میں موجود تھے۔‘افغان انٹیلیجنس ایجنسی نے اس سے پہلے دسمبر 2017 میں عاصم عمر کے نائب عمر خطاب کو 27 ساتھیوں سمیت ہلاک کرنے کی تصدیق کی تھی۔افغان طالبان کی طرف سے عاصم عمر کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے‘۔ طالبان ترجمان کے مطابق ’اس کاروائی میں عام شہری ہلاک ہوئے تھے‘۔عاصم عمر کی ہلاکت کی خبر ایسے وقت میں منظر عام پر آرہی

ہے، جب امریکہ۔طالبان مذاکرات صدر ٹرمپ کے ٹویٹس کے بعد بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے تھے۔ یاد رہے ان مذاکرات میں امریکہ کی طرف سے طالبان کے لیے جو شرائط شامل تھیں اس میں ایک شرط یہ بھی تھی کہ وہ القاعدہ کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کریں گے اور افغان سرزمین امریکہ اور اُن کے اتحادیوں کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔افغان طالبان مذاکراتی ٹیم نے بھی امریکہ کو یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ اُن کے اب القاعدہ کے ساتھ روابط نہیں ہیں۔ لیکن افغان حکومت کس یہ دعویٰ ہے کہ ’اب بھی القاعدہ اور طالبان کے نہ صرف روابط ہیں، بلکہ القاعدہ کے جنگجو افغان طالبان کے صفوں میں امریکی اور افغان فورسز کے خلاف لڑ رہے ہیں‘۔عاصم عمر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں مدرسہ اکوڑہ خٹک اور کراچی کے دینی مدارس میں تعلیم حاصل کی تھی۔ اور القاعدہ سے پہلے وہ حرکت الجہاد الاسلامی کا رکن تھا اور حرکت الجہاد الاسلامی کے القاعدہ کے ساتھ رابطوں کی وجہ سے عاصم عمر نے القاعدہ میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی تھی ۔ذرائع کے مطابق عاصم عمر القاعدہ کے بانی سربراہ اسامہ بن لادن

کے قریب سمجھے جاتے تھے اور ان کے ساتھ کام بھی کر چکے تھے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
Most Beautiful Azan -Mashallah
5-10
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی ...
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی ک...
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگ...
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی ا...

دلچسپ و عجیب
1-12
3-8
600-16
2-10
3-9
5-5
72231829_401889233810580_6696640453040668672_n
wsdf3270173917184_n
wsxd633281759444992_n
wwsd5958110870759276544_n

صحت
940-25
1-16
72373221_442479806624761_6363065654718758912_n
72552728_408190743232283_7072610929375969280_n
72309667_505587206921261_6692329229293453312_n
72318291_384248845862115_9063931628077711360_n
10
11
4

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 forikhabar.com All Rights Reserved