300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

مِگ 27 طیارے نہ کسی کام کے،بھارتی فضائیہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار - Forikhabar
جمعرات‬‮   17   اکتوبر‬‮   2019

249-7

مِگ 27 طیارے نہ کسی کام کے،بھارتی فضائیہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار


نئی دہلی (نیوزڈیسک) : مِگ 27 طیارے کسی کام کے نہ رہے۔ بھارتی فضائیہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ اس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے کیونکہ اس کے تمام مِگ 27 طیارے اور روسی ساختہ مِگ 21 طیاروں کے پانچ میں سے ایک سکوارڈرن کو آئندہ 12ہفتوں میں ناقابل

استعمال قرار دے دیا جائے گا،اس اقدام کے نتیجے میں بھارتی گضائیہ کی سرگرم جنگ میں دشمن کو زیر کرنے کی صلاحیت محدود ہو جائے گی۔2019ء کے آخر تک مگ 27 کو مکمل طور پر فضائیہ سے خارج کر دیا جائے گا۔یہ روسی ساختہ طیارہ بھارت نے لائنسس معاہدے کے تحت بھارت میں تیار کیا تھا۔یہ طیارے بھارت نے 1970 ء کی دہائی میں سوویت یونین سے خریدے تھے۔ ۔ واضح رہے کہ بھارت کے طیارے گرنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ ابھارتی فضائیہ کے کئی لڑاکا طیارے تربیتی پروازوں کے دوران گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔ گذشتہ ماہ بھی بھارتی ریاست اُتر پردیش میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ طیارہ بجلی کی تاروں میں پھنس گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔ قبل ازیں بجلی کی تاروں میں پھنس کر ہی بھارت کا ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوا تھا۔ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کا واقعہ بھارتی ریاست اترکھنڈ کے ضلع اترکاشی میں پیش آیا تھا۔ اس واقعہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی میڈیا انچارج پروین الوک نے بتایا تھا کہ امدادی سامان لے جانے

والا یہ ہیلی کاپٹر ہیریٹیج ایوی ایشن کی ملکیت تھا جسے پائلٹ راج پال اُڑا رہے تھے۔ واضح رہے کہ بھارت میں طیارے اور ہیلی کاپٹرز گرنے اور تباہ ہونے کی خبریں اکثر و بیشتر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ جبکہ فروری میں بھی پاک فضائیہ نے ایک بھارتی مگ 21 اور ایس یو 30 جیسا جدید جنگی طیارہ بھی مار گرایا تھا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
Most Beautiful Azan -Mashallah
5-10
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی ...
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی ک...
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگ...
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی ا...

دلچسپ و عجیب
1-12
3-8
600-16
2-10
3-9
5-5
72231829_401889233810580_6696640453040668672_n
wsdf3270173917184_n
wsxd633281759444992_n
wwsd5958110870759276544_n

صحت
940-25
1-16
72373221_442479806624761_6363065654718758912_n
72552728_408190743232283_7072610929375969280_n
72309667_505587206921261_6692329229293453312_n
72318291_384248845862115_9063931628077711360_n
10
11
4

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 forikhabar.com All Rights Reserved