300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

اہم اداروں نے آزادی مارچ کی آڑ میں دہشتگردی کے خدشے سے خبردار کر دیا - Forikhabar
جمعرات‬‮   17   اکتوبر‬‮   2019

251-5

اہم اداروں نے آزادی مارچ کی آڑ میں دہشتگردی کے خدشے سے خبردار کر دیا


اسلام آباد (نیوزڈیسک) : جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ اور دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دھرنے کے اعلان کے بعد سے ہی اہم اداروں نے آزادی مارچ اور دھرنے میں دہشتگردی کے خدشے کا اظہار کر دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حکومت مخالف آزادی مارچ

کی تاریخ کے اعلان کے بعد حکومت اور اہم ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔ دہشتگردی کا خدشہ سامنے آنے پر امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حکومت مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ کی کسی صورت اجازت نہ دینے پر غور کر رہی ہے۔ تاہم موجودہ صورتحال کے تناظر میں آزادی مارچ کی اجازت دینے یا نہ دینے کے بارے میں وزیراعظم عمران خان نے اہم اداروں سے مشاورت کے لیے اجلاس طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں سے مولانا فضل الرحمان کے حمایتی مدارس،ان کے اساتذہ اور طلبا کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینے والی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کی لسٹیں بھی طلب کر لی گئی ہیں۔ لیکن مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ”میں نہ مانوں” کی ضد اور 27 اکتوبر کے دن کا انتخاب کرنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان بھی اب ان کو رعایت دینے کے موڈ میں نہیں ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بعض اہم اداروں نے حکومت کو آزادی مارچ سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ اس میں مخصوص مکاتب فکر کے افراد شامل ہوں گے،اگر دہشتگردی کی کارروائی ہوئی تو مسلکی

تصادم کا بھی خدشہ ہے جس کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ اب حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ اور دھرنے کی اجازت نہ دینے پر غور شروع کر دیا ہے جبکہ اس حوالے سے قانونی اور آئینی پہلوؤں پر بھی مشاورت کی جا رہی ہے تاکہ قانونی طریقے سے آزادی مارچ اور دھرنے کو روکا جا سکے اور ممکنہ دہشتگردی کے خدشے کو ٹالا جا سکے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
Most Beautiful Azan -Mashallah
5-10
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی ...
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی ک...
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگ...
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی ا...

دلچسپ و عجیب
1-12
3-8
600-16
2-10
3-9
5-5
72231829_401889233810580_6696640453040668672_n
wsdf3270173917184_n
wsxd633281759444992_n
wwsd5958110870759276544_n

صحت
940-25
1-16
72373221_442479806624761_6363065654718758912_n
72552728_408190743232283_7072610929375969280_n
72309667_505587206921261_6692329229293453312_n
72318291_384248845862115_9063931628077711360_n
10
11
4

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 forikhabar.com All Rights Reserved