300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ہم پاکستان کے اس شہر کو سب سے زیادہ پیسہ کمانے والا شہر بنا دیں گے - Forikhabar
منگل‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2019

1

ہم پاکستان کے اس شہر کو سب سے زیادہ پیسہ کمانے والا شہر بنا دیں گے


اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہم پاکستان کے اس شہر کو سب سے زیادہ پیسہ کمانے والا شہر بنا دیں گے ، چین نے پاکستان کے کس شہر کے بارے میں یہ اعلان کردیا ، جانیں چین کا ساحلی شہر گوادر کو پاکستان کا سب سے زیادہ پیسہ کمانے والا شہر بنانے کا اعلان، چئیرمین چائینہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی ژانگ باؤ زونگ کا کہنا ہے کہ گوادر اگلے 7

سال میں پاکستان کی شرح نمو میں اضافے کا اہم ذریعہ ثابت ہوگا، مقامی آبادی کیلئے 47 ہزار روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، یہ شہر کراچی سے زیادہ کامیاب تجارتی شہر بنے گا۔تفصیلات کے مطابق چائینہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چئیرمین ژانگ باؤ زونگ نے کہا ہے کہ گوادر اگلے 7 سال میں پاکستان کی شرح نمو میں اضافے کا اہم ذریعہ ثابت ہوگا، مقامی آبادی کو 000 47کو روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوںگے۔ چیئرمین باؤ زونگ نے کہتے ہیں کہ گوادر کے ساحلی شہر کو کراچی سے زیادہ کامیاب تجارتی شہر بنانے کے ذریعے سے پاکستان کو مدد فراہم کرنے کی سعی کی جارہی ہے اور یہ مستقبل میں پاکستان کو سب سے زیادہ آمدن فراہم کرنے والا شہر بن جائے گا۔ گوادر اگلے سات سالوں میں پاکستان کی شرح نمو میں اضافے کے لئے نہایت اہم شہر ثابت ثابت ہوگا اورمقامی آبادی کے لئے 000 ,47 روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور سالانہ ایک ارب ڈالر کی تجارت فروغ پائے گئی۔ واضح رہے کہ چائینہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی اور اس کی ماتحت مختلف کمپنیئوں نے اگلے 23 سالوں تک گوادر بندرگاہ اور گوادر فری زون کا انتظام سنبھالا ہوا ہے۔

جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں صنعتی و زرعی شعبوں میں تعاون کے فروغ اور گوادر بندر گاہ کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین کے دوران کئی نئے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ جبکہ آئندہ چند روز میں پہلا کارگو جہاز گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا جس کے بعد گوادر بندرگاہ مکمل طور پر فعال ہو جائے گی۔ دوسری جانب ہانگ کانگ کے ہچی سن پورٹ ہولڈنگ گروپ نے پاکستان میں 420 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، وزیراعظم عمران خان نے سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا، ہچی سن گروپ سرمایہ کاری کے نتیجے میں 3000 ملازمتیں بھی دے گا،اور سرمایہ کاری کو ایک ارب تک بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ہچی سن پورٹ ہولڈنگ گروپ کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں مشیر تجارت، معاون خصوصی اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ملاقات میں ہچی سن گروپ نے پاکستان کی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ہانک کانگ کے گروپ کی سرمایہ

کاری کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے 420 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر شکریہ بھی ادا کیا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب
77013084_429656097714546_1545311920087629824_n
60081097_330631854290164_9068261285824561152_n
24-1
240-4
320-4
740-4
۱۳
15
7-4
75542717_418081028878490_6352975372086149120_n

صحت
8
520-3
11
10
11
31
6
940-25
1-16
72373221_442479806624761_6363065654718758912_n

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 forikhabar.com All Rights Reserved