300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

نواز شریف نے خود ہی حسین نواز کا قصہ تمام کر دیا۔۔۔ 11 ملین ڈالر کے شیئرز اور 1 کروڑ 55 لاکھ 20ہزار ڈالر کیسے خرد بُرد کیے گئے؟ - Forikhabar
منگل‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2019

14

نواز شریف نے خود ہی حسین نواز کا قصہ تمام کر دیا۔۔۔ 11 ملین ڈالر کے شیئرز اور 1 کروڑ 55 لاکھ 20ہزار ڈالر کیسے خرد بُرد کیے گئے؟


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نواز شریف کا کہنا ہے کہ کاروباری معاملات کو حسین نواز دیکھتے ہیں، وہی جواب دیں سکتے ہیں، کاروبار کرنا غیر قانون نہیں ہے جہاں تک منی لانڈرنگ کاا تعلق ہے تو پھر آپ ان لوگوں سے پوچھیں کہ جن کے نام مقدموں میں نامزد کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری شوگ مل کیس میں نیب کی تحقیقات ٹیم نے نواز شریف سے جو

سوالات کیے ہیں ، نواز شریف انکا تسلی بخص جواب ہی نہیں دے پائے ۔ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے سابق وزیر اعظم سے 13 سوال کیے گئے، کاروبار کے حوالے سے نواز شریف کا کہنا تھا کہ کاروبار کرنا غیر قانونی نہیں ہے، کاروبارہ معاملات حسین نواز دیکھتے تھے ان سے ہی پوچھیں، نیب ٹیم کی جانب سے جب نواز شریف سے سوال کیا گیا کہ ” آپ نے مریم نواز اور یوسف عباس کی کاروباری شراکت داری سے 410 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی؟” تو نواز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” بہتر ہوگا آپ ان لوگوں سے پوچھیں جن کے نام درج ہیں”۔ نیب ٹیم نے سوال کیا کہ آپ کی جانب سے 11 ملین ڈالر کے جعلی شیئرز غیر ملکی شخص نصیر عبداللہ کو منتقل کیے، جس پر پھر سے نواز شریف نے جواب دیا کہ غیر ملکی معاملات حسین نواز ہی دیکھتے ہیں۔ نیب ٹیم کے ا س سوال ” ایک کروڑ 55 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا قرض شوگر ملز میں ظاہر کیا؟” کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ ” یہ میرے علم میں نہیں اور نہ ہی میرے پاس اس کا کوئی ریکارڈ موجود ہے”۔ خیال رہے کہ نواز شریف اس وقت چوہدری شوگر مل کیس میں بھی نیب کے زیر حراست آچکے ہیں، نیب ٹیم نے

جیل میں ہی نواز شریف کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا اور ریمانڈ لے کر ان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، تحقیقات کے بعد ننیب ٹیم دوبارہ نواز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کرے گی.


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب
77013084_429656097714546_1545311920087629824_n
60081097_330631854290164_9068261285824561152_n
24-1
240-4
320-4
740-4
۱۳
15
7-4
75542717_418081028878490_6352975372086149120_n

صحت
8
520-3
11
10
11
31
6
940-25
1-16
72373221_442479806624761_6363065654718758912_n

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 forikhabar.com All Rights Reserved