300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

سعودی تنصیبات پر حملہ ۔۔۔۔ امریکہ نے چپکے سے ایران کیخلاف کیا گیم ڈال دی؟ ایک خبر نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی - Forikhabar
منگل‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2019

16

سعودی تنصیبات پر حملہ ۔۔۔۔ امریکہ نے چپکے سے ایران کیخلاف کیا گیم ڈال دی؟ ایک خبر نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی


ریاض (ویب ڈیسک) سعودی تنصیبات پر حملہ کرنے والے ایران کیخلاف سپر پاور امریکہ نے اندر ہی اندر بڑی کارروائی ڈال دی۔ سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو کی 2 تنصیبات پر ہونے والے حملے کے بعد امریکا کے ایران پر سائبر حملے کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ سائبر حملے سعودی تیل تنصیبات پر ایران کے

مبینہ حملوں کے رد عمل کے طور پر کیے گئے جس کا مقصد ایران کی پروپگینڈا کرنے کی صلاحیت کو نشانہ بنانا تھا۔ اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر دو امریکی حکام نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ سائبر حملے ستمبر کے آخر میں کیے گئے تھے۔ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ ان سائبر حملوں کی وجہ سے تہران کا فزیکل ہارڈویئر متاثر ہوگیا، تاہم عہدیدار نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔دوسری جانب ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے ایران کے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹینکالوجی محمد جاوید ازاری جاہ رومی کا کہنا تھا کہ امریکا نے ضرور کوئی خواب دیکھا ہوگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائبر حملہ اس بات پر روشنی ڈالتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کس طرح ایران کے ساتھ کسی بڑے تنازع میں الجھے بغیر اسے قابو کرنے کی کوششیں کرتی رہی ہے۔ادھر پینٹاگون نے سائبر حملے سے متعلق رد عمل دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پالیسی کے مطابق سائبر اسپیس انٹیلی جنس آپریشنز یا منصوبہ بندی سے متعلق بات چیت نہیں کرتے۔واشنگٹن میں موجود سائبر ایکسپرٹ جیمز

لوئس کا ان حملوں سے متعلق کہنا تھا کہ ایسے حملوں کے ذریعے آپ کسی انسان کو قتل کیے بغیر ہی بہت بڑا نقصان کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ رواں برس 14 ستمبر کو سعودی آئل کمپنی آرامکو کی تیل تنصیبات پر حملے ہوئے تھے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں تیل کی ترسیل بھی متاثر ہوگئی تھی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب
77013084_429656097714546_1545311920087629824_n
60081097_330631854290164_9068261285824561152_n
24-1
240-4
320-4
740-4
۱۳
15
7-4
75542717_418081028878490_6352975372086149120_n

صحت
8
520-3
11
10
11
31
6
940-25
1-16
72373221_442479806624761_6363065654718758912_n

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 forikhabar.com All Rights Reserved