300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

جولوگ یہ مشروب پیتے ہیں ان کی موت دوسرے لوگوں کی نسبت جلدہوجاتی ہے ،ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی - Forikhabar
بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2019

6

جولوگ یہ مشروب پیتے ہیں ان کی موت دوسرے لوگوں کی نسبت جلدہوجاتی ہے ،ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی


بہت سے لوگ کولڈ ڈرنگ کے استعمال کی جگہ ڈائٹ کولڈ ڈرنکس کااستعمال کرتے ہیں اوروہ سمجھتے ہیں کہ ڈائٹ ڈرنکس میں چینی کی مقدارنہ ہونے کے برابرہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ ڈائٹ ڈرنکس کااستعمال ایک گلاس سے زیادہ کرلیتے ہیں اورسمجھتے ہیں کہ اس سے انہیں کوئی نقصان نہیں ہوگا۔حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی جس کایہ نتیجہ سامنے

آیاہے کہ وہ لوگ جودن میں 2گلاس ڈائٹ ڈرنکس استعمال کرتے ہیں ان لوگوں میں قبل ازوقت بڑھ جاتے ہیں ۔اس تحقیق میں 450,000سے زائدلوگوں کامطالعہ کیاگیاجن کاتعلق یورپ کے 10ممالک سے تھا،تحقیق سے یہ نتیجہ حاصل ہواہے کہ اگلی دودہائیوں میں ڈائٹ ڈرنکس کاروزانہ استعمال کرنے والے افرادمیں قبل از وقت موت کے 26فیصد سے زائدامکانات ہوں گے۔حقیق کے شریک مصنف ڈاکٹر نیل مرفی کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتیجے سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ہمیں لوگوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں سافٹ ڈرنکس کا استعال کم کرنے کی ہدایت دینی ہو گی۔ڈاکٹر نیل مرفی نے مزید بتایا کہ سافٹ ڈرنکس دل کی بیماری، ٹیومر اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کا باعث بنتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ2010 میں سافٹ ڈرنکس کے باعث مرنے والوں کی تعداد تقریباً 184,000 تھی۔ڈاکٹر نیل مرفی نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ بجائے کولڈ ڈرنک پینے کے زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب
12
8
77324720_1534891063320037_1882845200787701760_n
۴
77013084_429656097714546_1545311920087629824_n
60081097_330631854290164_9068261285824561152_n
24-1
240-4
320-4
740-4

صحت
6
6
18
13
8
520-3
11
10
11
31

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 forikhabar.com All Rights Reserved