300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بستر مرگ پر شادی کر کے دولہا نے اپنی آخری خواہش پوری کرلی - Forikhabar
بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2019

29

بستر مرگ پر شادی کر کے دولہا نے اپنی آخری خواہش پوری کرلی


لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون نے بستر مرگ پر پڑے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ شادی کر لی۔ میل آن لائن کے مطابق 33سالہ گیری سمارٹ اور اس کی31سالہ گرل فرینڈ لورا سمارٹ آئندہ سال شادی کرنے والے تھے لیکن گیری سمارٹ کو پھیپھڑوں کا کینسر لاحق ہو گیا جو آخری سٹیج تک پہنچ چکا تھا اور ڈاکٹروں نے اسے چند دن کی ہی مہلت دی تھی۔

گیری سمارٹ کی آخری خواہش یہ تھی کہ وہ شادی شدہ ہو کر مرنا چاہتا ہے چنانچہ اس کی گرل فرینڈ لورا نے نارتھ ہیمپٹن جنرل ہسپتال میں ہی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا اور وہیں دونوں نے شادی کر لی۔ شادی میں گیری اور لورا کے قریبی دوستوں اور خاندان کے لوگوں کے علاوہ ہسپتال کے عملے نے بھی شرکت کی۔شادی کے چند گھنٹے بعد ہی گیری کی موت واقع ہو گئی۔ لورا کا کہنا تھا کہ ”جب گیری میں کینسر کی تشخیص ہوئی تو اس نے مجھ سے کہا کہ وہ شادی شدہ آدمی بن کر مرنا چاہتا ہے۔ ہسپتال کے عملے نے اس شادی میں ہماری بہت مدد کی۔ انہوں نے ہی پادری کو بلایا اور ہماری شادی کا سپیشل لائسنس حاصل کیا۔ “


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب
12
8
77324720_1534891063320037_1882845200787701760_n
۴
77013084_429656097714546_1545311920087629824_n
60081097_330631854290164_9068261285824561152_n
24-1
240-4
320-4
740-4

صحت
6
6
18
13
8
520-3
11
10
11
31

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 forikhabar.com All Rights Reserved