300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

مہینوں نیند کی وادیوں میں سونے والی لڑکی - Forikhabar
بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2019

75542717_418081028878490_6352975372086149120_n

مہینوں نیند کی وادیوں میں سونے والی لڑکی


کولمبیا ۔ یقین کریں کہ بخار سے بڑھ کر بھی دنیا میں بیماریاں پائی جاتی ہیں۔دنیا بھر میں اتنی بیماریاں ہیں کہ انسان سوچ بھی نہیں سکتا۔آئے روز خبروں میں عجیب قسم کی بیماریاں سننے کو ملتی ہیں کہ یقین ہی نہیں آتا۔کچھ لوگوں کو نیند نہ آنے کی بیماری ہوتی ہے تو کچھ لوگوں کو نیند آنے کی۔ضرورت سے کم سونا جیسے ایک بیماری ہے ویسے ہی ضرورت سے زیادہ سونے بھی بیماری ہے جس کا شکار دنیا میں بہت کم لوگ ہوتے ہیں۔
کولمبین ٹاو¿ن کی 17 سالہ شہری کو 2 سال کی عمر سے ’Kleine-Levin syndrome‘ نامی بیماری ہے۔یہ ایک ایسی بیماری ہے جو کہ بہت ہی کم لوگوں کو ہوتی ہے اور دنیا میں اب تک اس بیماری کے کل 40 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔اس بیماری یا حالت میں کسی بھی شخص کو وقفے کے ساتھ ضرورت سے زیادہ نیند آتی ہے اور وہ دو ماہ تک لگاتار سو سکتا ہے جب کہ اس بیماری میں ضرورت سے زیادہ نیند کے علاوہ ان کی زندگی کے طرز عمل اور عادات میں بھی تبدیلیاں آتی ہیں۔

17 سالہ شارق 2 سال سے اس بیماری میں مبتلا ہیں۔ انہیں اس حالت میں تقریباً 2 ماہ تک نیند آتی ہے اور اس دوران ان کی والدہ انہیں وقفے وقفے سے محلول غذائیں دیتی ہیں تاکہ وہ انہیں ہضم کرسکیں۔جب ان کی بیٹی 2 ماہ کے بعد سو کر اٹھتی ہے تو کبھی ان کی مکمل اور کبھی عارضی طور پر یادداشت بھی چلی جاتی ہے۔لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ آخری مرتبہ جب شارق 48 دنوں بعد سوکر اٹھی تو اس کی یادداشت عارضی طور پر چلی گئی تھی جس کے باعث وہ مجھے ٹھیک سے پہچان نہیں پا رہی تھی۔اس سال جنوری سے فروری کے مہینوں میں شارق 22 دن کے لیے سوئی اور اس کی والدہ ہر چند گھنٹوں بعد انہیں کچھ نہ کچھ کھلایا کرتی تھیں۔شارق کو غذا کی نالی نہیں لگائی گئی یہی وجہ ہے کہ والدہ اسے خود اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاتی ہیں مگر کھانا بناتے وقت انہیں ہر چیز کو محلول کرنا پڑتا ہے۔17 سالہ شارق کی والدہ کو بیٹی کی دیکھ بھال کرنے کے لیے پورا وقت اس کے پاس رہنا پڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی ملازمت چھوڑ دی ہے اور اب انہوں نے کولمبیا کی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی مدد کریں۔2017 میں کولمبیا کے کئی ٹی وی چینل پر ان کی بیٹی کی بیماری کی خبریں نشر کی گئیں جس کے بعد میئر نے انہیں گھر دینے کا وعدہ کیا اور اب انہیں گھر کا کرایہ ادا نہیں کرنا پڑتا مگر اس کے علاوہ ان کی کوئی مدد نہیں کی گئی ۔اب شارق کی والدہ تن تنہااپنی بیٹی کی دیکھ بھال کررہی ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب
12
8
77324720_1534891063320037_1882845200787701760_n
۴
77013084_429656097714546_1545311920087629824_n
60081097_330631854290164_9068261285824561152_n
24-1
240-4
320-4
740-4

صحت
6
6
18
13
8
520-3
11
10
11
31

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 forikhabar.com All Rights Reserved