300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے کی ایک بات نے مودی سرکار کو شرمندہ کر دیا - Forikhabar
بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2019

13

بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے کی ایک بات نے مودی سرکار کو شرمندہ کر دیا


نئی دہلی (ویب ڈیسک) ممتاز بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ ابتر صورت حال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی دانشور طبقے پر زو ر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر کے حوالے سے اپنی آواز بلند کرے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ارون دھتی رائے نے بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر میں منعقدہ ایک میلے کی تقریب

سے خطاب میں کہا کہ کشمیرمیں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انتہائی شرمناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حالات دیکھ کر وہ ‘‘میر ا بھارت مہان ’’ کہنے سے قاصر ہیں۔ ارون دھتی رائے نے کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم کشمیر کے حوالے سے آواز بلند کریں اور جو کچھ وہاں کیا جا رہا ہے اس کی مخالفت کریں ۔ انہوں نے کہا بہت کم صحافیوں نے کشمیر کے حالات کی صحیح ترجمانی کی ہے ، لہذا بھارت کو ایک نئی تحریک اور ایک نئے میڈیا کی ضرور ت ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 90 روز ہوگئے، بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں لاکھوں کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، کاروبار، تعلیمی ادارے اور مواصلاتی نظام کی بندش بھی بدستور برقرار ہے۔ بھارت مخالف مظاہروں کی کوریج کرنے پر قابض فوج کی جانب سے 3 صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، نامور صحافی سدھارتھ ورادا راجن کہتی ہیں وہ بہت شرمندہ ہیں، آج میرا بھارت مہان نہیں کہہ سکتی۔ بھارت کے کرفیوکے باعث مقبوضہ وادی میں کاروبا مکمل طور پر معطل ہے، تعلیمی اداروں کی بندش سے لاکھوں کشمیری بچوں کا مستقبل داﺅ پر لگا ہے۔ بھارت مخالف مظاہروں کی کوریج کرنے پر بھارتی

پولیس کشمیری صحافیوں کا پیچھا کرتی ہے اور انہیں ڈراتی دھمکاتی ہے، خواتین صحافیوں کو بھی ہراساں کیا جاتا ہے۔ بھارت میں انسانی حقوق کی کارکن ارون دھتی رائے اور خبر رساں ادارے دی وائر کے ایڈیٹر سدھارتھ ورادا راجن نے مقبوضہ کشمیر کے حالات پر سنگین تشویش کا اظہار کیا۔ ارون دھتی رائے کہتی ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بہت شرمندہ ہوں، یہ ہماری بھی لڑائی ہے، بھارت میں ایک نئی تحریک اور میڈیا کی ضرورت ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب
12
8
77324720_1534891063320037_1882845200787701760_n
۴
77013084_429656097714546_1545311920087629824_n
60081097_330631854290164_9068261285824561152_n
24-1
240-4
320-4
740-4

صحت
6
6
18
13
8
520-3
11
10
11
31

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 forikhabar.com All Rights Reserved