300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ترکی کے حمایت یافتہ جنگجوئوں کا امریکی فوجی قافلے پر حملہ ،اگلاحملہ کس ملک کی فوج پرہوسکتاہے ،خبردارکردیاگیا - Forikhabar
بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2019

8

ترکی کے حمایت یافتہ جنگجوئوں کا امریکی فوجی قافلے پر حملہ ،اگلاحملہ کس ملک کی فوج پرہوسکتاہے ،خبردارکردیاگیا


شام(آن لائن)شمالی شام میں ترکی کے حمایت یافتہ جنگجوئوں نے امریکی فوجی قافلے پرحملہ کیا ہے۔ روسی فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا نے روس کو آگاہ کیا ہے کہ ترکی کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں نے شام کے تل تمر کے قریب امریکی فوجی قافلے پر حملہ کیا۔شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ترکی کی بمباری سے راس العین کے دیہی

علاقے ام العصافیر گاں میں چار عام شہری ہلاک ہوگئے۔امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منوچن نے گذشتہ ہفتے ترکی کو متنبہ کیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ ضرورت کی صورت میں ترکی کے خلاف وہ پابندیاں عاید کرے گی جن کی فہرست امریکی انتظامیہ نیمحفوظ کر رکھی ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اب تک وہ شام میں جنگ بندی سے مطمئن ہیں۔ اس لیے اس اطمینان نے پچھلی پابندیوں کو ختم کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔سعودی عرب میں ایک انٹرویو میں منوچن نے کہا تھا کہ ترکی کے خلاف پابندیوں کی فہرست میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ نائب صدر مائیک پینس کے جنگ بندی کے لیے ترکی سے مذاکرات کو کامیاب بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اگر بات چیت کامیاب نہ ہوتی تو امریکا مالی پابندیاں عائد کردیتا۔منوچن نے کہا کہ اس کا جواب یہ ہے کہ ہم ابھی بھی فہرست کو برقرار رکھتے ہیں۔ ہمیں یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں کہ ہمیں اسے استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی۔ میں سمجھتا ہوں کہ معاملات جس طرح چل رہے ہیں اس سے ہم مطمئن ہیں۔ترکی کے شمال مشرقی شام پر حملے کی وجہ سے ترکی اور امریکا کے تعلقات کشیدہ ہوگئیتھے۔ ترکی نے شام میں ان کرد جنگجوئوں کے خلاف

آپریشن شروع کیا جن کی مدد سے امریکا نے شام میں ‘داعش’ کو شکست فاش دی تھی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب
12
8
77324720_1534891063320037_1882845200787701760_n
۴
77013084_429656097714546_1545311920087629824_n
60081097_330631854290164_9068261285824561152_n
24-1
240-4
320-4
740-4

صحت
6
6
18
13
8
520-3
11
10
11
31

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 forikhabar.com All Rights Reserved