300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کتنے دن مسلسل بارشیں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات کی احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت - Forikhabar
بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2019

12

کتنے دن مسلسل بارشیں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات کی احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت


پشاور(نیوز ڈیسک ) خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ (آج) منگل کی رات سے شروع ہو نیکا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ جمعے کے روز تک جاری رہے گااس سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے احتیاطی تدابیر کیلئے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔ ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے نے تیز بارشوں /برفباری اور ژالہ باری کے پیش

نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے سیاحوں کو دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کا کہا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے بعض علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کابھی خدشہ ہے۔ڈی جی کاکہناہے کہ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700پر دیں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، وسطی/ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ شمالی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بلند پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق (آج) اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہے گا تاہم شمالی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور شمالی علاقوں میں بلند پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم

خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں سرد رہا اور بالائی خیبر پختونخوا، دادو، قلات کے اضلاع میں کہیں کہیں جبکہ لاڑکانہ، میرپور خاص، کوئٹہ، زیارت، ژوب، لسبیلہ، خضدار، راولپنڈی، رحیم یار خان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش دیر میں 26 ملی میٹر، درویش 26، میرکھانی 21، کالام 18، سیدوشریف 12، مالم جبہ10، چترال 9، چراٹ، پاراچنار 5، پشاور 3، تخت بھائی2، بالا کوٹ ایک، دادو 21، جیکب آباد 4، موہنجودڑو، لاڑکانہ، چھور، سکھر، روہڑی 2، میرپورخاص ایک، قلات 10، کوئٹہ 6، ژوب 6، لسبیلہ 2، خانپور 5 اور اٹک میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کہ صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق کالام میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ، سکردو 3 اور درویش میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب
12
8
77324720_1534891063320037_1882845200787701760_n
۴
77013084_429656097714546_1545311920087629824_n
60081097_330631854290164_9068261285824561152_n
24-1
240-4
320-4
740-4

صحت
6
6
18
13
8
520-3
11
10
11
31

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 forikhabar.com All Rights Reserved