300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان ۔۔۔ مگر کس دن اور تاریخ کو ۔۔۔۔۔؟ حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا - Forikhabar
بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2019

13

عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان ۔۔۔ مگر کس دن اور تاریخ کو ۔۔۔۔۔؟ حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا


اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان بھر میں عید میلاد النبی 10 نومبر (اتوار) کو منایا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے 10 نومبر کو تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گیارہ نومبر کو تمام دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔ یاد رہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے جن کا احاطہ ناممکن ہے۔ قرآنِ پاک میں ارشادِ

خداوندی ہے: ’’ اور اگر تم اللہ تعالیٰ کی نعمتیں شمار کرنے لگو تو انھیں گن نہیں سکتے ۔‘ لیکن ان تمام نعمتوں میں سب سے بڑی نعمت بل کہ تمام نعمتوں کی اصل سرکارِ دوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی تشریف آوری ہے۔ کیوں کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی ولادتِ باسعادت سے پورے کرۂ ارض پر ایک انقلاب بپا ہوا۔گمراہی ہدایت سے بدلی ، کفر کی جگہ اسلام آیا، فحاشی و عیاشی کی جگہ اَخلاقِ حسنہ کا دور دورہ ہوا،یتیموں کو والی اور بے سہارا کو سہارا مِلا، عورتوں کی عزت و ناموس کو تحفظ حاصل ہوا، ظلم و تشدد کی جگہ عدل و انصاف کا عَلم بلند ہوا۔ غرض یہ کہ قرآنِ پاک کی زبان میں جہنم کے کنارے پر پہنچی ہوئی انسانیت جنت کی طرف رواں دواں ہوئی اور جہنم میں گرنے سے بچ گئی۔رحمۃ للعالمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی چادرِ رحمت کے سایے میں نہ صرف انسانوں کو جگہ دی بل کہ حیوانات اور پرندوں تک کو جگہ دی۔ لہٰذا عیدمیلادالنبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی منانا اور اس پُر مسرت موقع کو عید قرار دینا یقینا انسانی فطرت کا تقاضا ہے اور تمام سلیم الفطرت انسان عید میلادالنبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو تمام عیدوں سے

بڑھ کر عید قرار دیتے ہیں اور اِسے منانے کے لیے پورے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ مسلمان ہمیشہ سے جشنِ عید میلادالنبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم مناتے چلے آرہے ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب
12
8
77324720_1534891063320037_1882845200787701760_n
۴
77013084_429656097714546_1545311920087629824_n
60081097_330631854290164_9068261285824561152_n
24-1
240-4
320-4
740-4

صحت
6
6
18
13
8
520-3
11
10
11
31

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 forikhabar.com All Rights Reserved