300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب۔۔۔۔ نوجوت سنگھ سدھو شریک ہوں گے یا نہیں ؟بھارت سے حیران کن خبر آ گئی - Forikhabar
بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2019

24

کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب۔۔۔۔ نوجوت سنگھ سدھو شریک ہوں گے یا نہیں ؟بھارت سے حیران کن خبر آ گئی


نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے معروف سیاست دان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت مشکوک ہو گئی، مودی سرکار نے منظوری دینے سے انکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کرتار پور میں دنیا کے سب سے بڑے گردوارے کے افتتاح کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جبکہ دنیا بھر سے سینکڑوں سکھ

یاتری تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچنے کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے ،ایسے میں بھارت سے خبر آئی ہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ نے معروف سیاست دان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان میں منعقدہ تقریب میں شامل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کرتارپور صاحب میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت ملی ہے تاہم اس تقریب میں شامل ہونے کے لئے نوجوت سنگھ سدھو کو ویزے کے حصول کے لئے ہندوستانی وزارت خارجہ سے اجازت نامہ درکار ہے لیکن بھارت کے سرکاری حکام نے تصدیق کی ہےکہ9تاریخ کوافتتاحی تقریب کےلیے سدھو کو وزارت خارجہ سے منظوری ملنےکاکوئی امکان نہیں ہے۔کرتار پور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے 550 اہم مہمانان خصوصی کےطور پر پاکستان جائیں گے جن میںسابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ،پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ ،سابق وزیرا علی پرکاش سنگھ بادل ،سابق نائب وزیراعلی سکھبیر سنگھ بادل ،مرکزی وزیر ہرسمرت کوربادل اور

ہردیپ سنگھ پوری کے علاوہ کئی دیگر ارکان پارلیمان ،یورپی پارلیمنٹ کے کچھ ارکان ،ریاستی حکومتوں کے وزرا ،ارکان اسمبلی، سرکاری افسران اور اوورسیز سٹیزن آف انڈیا کارڈ رکھنے والے غیر مقیم ہندستانی شامل ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب
12
8
77324720_1534891063320037_1882845200787701760_n
۴
77013084_429656097714546_1545311920087629824_n
60081097_330631854290164_9068261285824561152_n
24-1
240-4
320-4
740-4

صحت
6
6
18
13
8
520-3
11
10
11
31

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 forikhabar.com All Rights Reserved