300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

آج پاکستان کے کس اہم ترین شہر میں ضمنی الیکشن ہو رہا ہے؟ کون کون مقابلے پر ہے؟ تازہ ترین خبر - Forikhabar
بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2019

20

آج پاکستان کے کس اہم ترین شہر میں ضمنی الیکشن ہو رہا ہے؟ کون کون مقابلے پر ہے؟ تازہ ترین خبر


کراچی (ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل جوہی پر مشتمل صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 86 پر ضمنی انتخاب میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ تحصیل جوہی میں آج ایک بار پھر انتخابی میدان سج گیا، پیپلز پارٹی کے غلام شاہ جیلانی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سندھ اسمبلی

کی نشست پی ایس 86 دادو 4 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور 4 آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے مرحوم ایم پی اے غلام شاہ جیلانی کے بیٹے پیر صالح شاہ جیلانی کو ٹکٹ دیا ہے، صالح شاہ جیلانی اور تحریک انصاف کے امداد حسین لغاری کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 86 دادو 4 جوہی کے 158 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جس کی تمام تیاریاں گزشتہ روز ہی مکمل کرلی گئی تھیں۔ الیکشن کا سامان اور عملہ پاک فوج اور رینجرز کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچا دیا گیا تھا، پولنگ کے دوران فوج اور رینجرز کے 1100 جوان اور پولیس کے 1300 اہل کار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جو پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہیں۔ ایس ایس پی دادو فرح رضا ملک کے مطابق حلقے میں 158 پولنگ اسٹیشنز میں سے 10 انتہائی حساس اور 62 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ضمنی انتخاب کے سلسلے میں آج ضلع بھر میں عام تعطیل کی گئی ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب
12
8
77324720_1534891063320037_1882845200787701760_n
۴
77013084_429656097714546_1545311920087629824_n
60081097_330631854290164_9068261285824561152_n
24-1
240-4
320-4
740-4

صحت
6
6
18
13
8
520-3
11
10
11
31

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 forikhabar.com All Rights Reserved