300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

آزادی مارچ کے شرکاء پاک فوج کے حق میں میدان میں آگئے، نعرے لگا کر اپنی قیادت کو واضح پیغام دے دیا - Forikhabar
بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2019

3

آزادی مارچ کے شرکاء پاک فوج کے حق میں میدان میں آگئے، نعرے لگا کر اپنی قیادت کو واضح پیغام دے دیا


اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے خطاب کے دوران ’پاک فوج زندہ باد‘ کے نعرے لگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق آج مولانا فضل الرحما ن نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے اسلام آباد میں آزادی مارچ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال نومبر میں ہم نے تین ملین مارچ کیے،کہتے ہیں ناموس رسالت ﷺ کا

کون سا مسئلہ ہے؟ کیا توہین رسالت کی مرتکب خاتون کو عجلت کے ساتھ ایک ہی پیشی میں بری نہیں کیا گیا؟اس کے بدلے میں بیرون ملک شہریت اور مراعات حاصل نہیں کیے گئے؟ جعلی وزیراعظم نے اس کو ملک سے باہر جانے کے انتظامات کروائے، اگر ایک شخص باعزت بری ہے، تو پھر اپنی ریاست اس کو تحفظ کیوں فراہم نہیں کرسکتی؟ اس کو کیوں دوسرے ملک میں بھیجا گیا؟ملک کا حکمران کیوں دوسرے ملک بھیج رہاہے؟ہم ساری زندگی دیکھا اس ملک میں قوم کو خوف کے مفروضے میں مبتلا کرکے بلیک میل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قادیانی فرقے کے سربراہ کے پاس پی ٹی آئی کا وفد نہیں گیا؟ ان سے مدد طلب نہیں کی تھی؟ چند ہفتے پہلے قادیانیوں کے سربراہ نے نہیں کہا تھا کہ ہمارے خلاف آئین میں شق ختم ہونے والی ہے۔اب جب اجتماع کے سرفروش میدان میں آگئے ہیں تو کہتے ہم تو ایسا کچھ نہیں کررہے۔قوم سے جھوٹ نہ بولیں۔ انہوں نے کہا کہ کبھی کہتے کہ قومی کمیشن بنایا جائے دھاندلی کی تحقیقات کی جائیں گی، انتخابی چوری پر پوری قوم آگاہ ہے، جب چوری پوری قوم کے ووٹ کی ہوئی ہوتوپھر تحقیقات نہیں استعفا دینا ہوتا ہے۔انہوں نے آزادی مارچ میں تقریر

کے دوران کہا کہ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اس بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاک فوج غیر جانب دار ہے۔ مولانا کے اس بیان پر پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب
12
8
77324720_1534891063320037_1882845200787701760_n
۴
77013084_429656097714546_1545311920087629824_n
60081097_330631854290164_9068261285824561152_n
24-1
240-4
320-4
740-4

صحت
6
6
18
13
8
520-3
11
10
11
31

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 forikhabar.com All Rights Reserved