300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

مردسیلفی لیتے ہوئے اپنا فون نیچے جبکہ خواتین اُوپر کیوں رکھتی ہیں سائنسدانوں نے اس رویے کی انتہائی حیران کن اور دلچسپ وجہ بتا دی - Forikhabar
اتوار‬‮   15   دسمبر‬‮   2019


مردسیلفی لیتے ہوئے اپنا فون نیچے جبکہ خواتین اُوپر کیوں رکھتی ہیں سائنسدانوں نے اس رویے کی انتہائی حیران کن اور دلچسپ وجہ بتا دی


اوٹاوا(ویب ڈیسک )سوشل میڈیاکے عروج کیساتھ سیلفی کاجنون بھی نئی نسل کے سرچڑھ چکاہے ،آج جسے دیکھوہمہ وقت سیلفیاں بناکرسوشل میڈیاپرپوسٹ کرنے میں مصروف نظرآتاہے لیکن کیاکبھی آپ نے غورکیاہے کہ لڑکیاں اکثرموبائل فون چہرے کے اوپرکی طرف اٹھاکرسیلفی لیتی ہیں ۔ جبکہ لڑکے بالکل قدرے نیچے سے؟اب کینیڈا کے سائنسدانوں

نے لڑکے اور لڑکیوں کے سیلفی لینے کے انداز میں اس فرق کی وضاحت کر دی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”لڑکے نیچے سے (پیٹ کے سامنے موبائل فون رکھتے ہوئے)اس لیے سیلفی لیتے ہیں کیونکہ اس طرح سیلفی میں وہ درازقد اور طاقتور معلوم ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس لڑکیاں سر کے اوپر سے اس لیے سیلفی لیتی ہیں کیونکہ وہ چہرے کے تمام عوارض کو واضح طور پر دکھانا چاہتی ہیں اوراپنا موٹاپا چھپانا چاہتی ہیں۔“کینیڈا کی یونیورسٹی آف سسکیچوان کے سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق میں ڈیٹنگ ایپلی کیشن ٹنڈر کے 900سے زائد صارفین کی سلیفیز کا تجزیہ کرکے یہ نتائج مرتب کیے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر جینی مک کارٹنے کا کہنا تھا کہ ”ہم نے جتنے لوگوں کا ڈیٹا حاصل کیا ان میں سے 40فیصد لڑکے نیچے سے اوپر کی طرف سے سیلفی لیتے تھے ۔لڑکیوں میں اس طرح سیلفی لینے کی شرح صرف 16فیصد تھی۔ اس کے برعکس 25فیصد لڑکیاں اوپر کی طرف سے سیلفی لیتی تھیں اور اس انداز سے سیلفی لینے والے لڑکوں کی شرح بھی صرف16فیصد تھی۔ جتنے صارفین کا ڈیٹا ہم نے حاصل کیا ان میں سے تقریباً

آدھے چہرے کے سامنے سے سیلفی لیتے تھے۔“


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 forikhabar.com All Rights Reserved