300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ماںبچے کو مارتی رہی ،باپ ویڈیو بناتا رہا۔۔۔!!! بچی پر ظلم کرنے والے والدین کا تعلق کہاں سے نکل آیا ، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا - Forikhabar
اتوار‬‮   15   دسمبر‬‮   2019


ماںبچے کو مارتی رہی ،باپ ویڈیو بناتا رہا۔۔۔!!! بچی پر ظلم کرنے والے والدین کا تعلق کہاں سے نکل آیا ، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا


لاہور(ویب ڈیسک )سوشل میڈیاپرحال ہی میں ایک ویڈیووائرل ہوئی جس میں ایک خاتون کو کم سن بجی پرتشدد کرتے ہوئے دیکھاگیا،اس ویڈیوکے بعدسوشل میڈیاپرکئی کارکن سرگرم ہوگئے اوربچی پربے تحاشا تشددکرنیوالی خاتون کے خلاف سخت ایکشن لینے اوراس کوکڑی سزا کابھی مطالبہ کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جموں وکشمیرکے ایک میڈیاہائوس

جموں لنکس نے ایک رپورٹ میں کہاکہ اس ویڈیومیں نظرآنیوالی خاتون کوشناخت کرلیاگیاہے اوران کاتعلق مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع کاٹھواسے ہے ،رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو تشدد کا نشانہ بننے والی بچی کے باپ نے 2 ماہ قبل چھپ کر بنائی لیکن کشمیر میں انٹرنیٹ منقطع ہونے کی وجہ سے حال ہی میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی۔انڈین چائلڈ ویلفیئر بورڈ نے بچی کے ماں باپ پر مقدمہ درج کرکے دونوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار جوڑے کے ایک پڑوسی نے ”جموں لنکس” کو بتایا کہ ان کے دو بچے ہیں۔ میاں بیوی کے درمیان روزانہ لڑائی ہوتی اور پھر بچوں پر بھی تشدد کرتے رہتے تھے۔ خیال رہے کہ بچوں پر تشدد کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے ۔ دنیا بھر بالخصوص جنوبی ایشیا میں ایسے کئی واقعات دیکھنے میں آئے ہیں جہاں والدین آپس میں ہونے والے لڑائی جھگڑوں کا سارا غصہ اپنے بچوں پر تشدد کر کے نکال دیتے ہیں۔بچوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں کے کارکنان کے مطابق گھر میں لڑائی جھگڑے دیکھنے اور والدین کو اکثر و بیشتر ایک دوسرے سے جھگڑتے ہوئے دیکھنے سے بچوں کی ذہنی نشوونما اور سوچ پر بہت فرق پڑتا ہے۔ ایسے بچے یا تو

ذہنی طور پر بہت حساس ہوتے ہیں یا پھر بڑے ہو کر وہ بھی وہی کام کرتے ہیں جو انہوں نے بچپن میں دیکھا ہوتا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 forikhabar.com All Rights Reserved