300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

برہنہ مناظرشوٹ کرنے پرمجبورکیاگیا واش روم جاکرروتی پھرآکرشوٹنگ کاآغاز کردیتی - Forikhabar
اتوار‬‮   15   دسمبر‬‮   2019


برہنہ مناظرشوٹ کرنے پرمجبورکیاگیا واش روم جاکرروتی پھرآکرشوٹنگ کاآغاز کردیتی


لاس اینجلس (ویب ڈیسک )امریکا کا شہرہ آفاق فنٹیسی ڈراما سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کا آخری سیزن رواں سال مئی میں سامنے آیا جسے شائقین کا ملا جلا ردعمل موصول ہوا۔اس ڈرامے کے 8 سیزنز ریلیز ہوئے، تاہم جتنے کامیاب پچھلے تمام سیزنز ثابت ہوئے، آخری سیزن اتنی تعریفیں بٹورنے میں ناکام رہا۔یہ ڈراما صرف بہترین کہانی، اداکاروں کی شاندار اداکاری اور

کیمرا ورک کی وجہ سے ہی مقبول نہیں رہا بلکہ اس میں پیش کردہ بولڈ مناظر، برہنہ خواتین کی عکاسی، ریپ اور عورتوں پر تشدد کے سینز کو بھی تنقید کا سامنا رہا۔گیم آف تھرونز میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ ایمیلیا کلارک نے شو کے پہلے سیزن سے ہی ایسے بولڈ مناظر شوٹ کروائے جن میں وہ برہنہ نظر آئیں۔ان مناظر کو شروعات میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ بعدازاں انہیں شو کا حصہ سمجھ کر شائقین نظرانداز کرنے لگے۔انڈیپینڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایمیلیا کلارک نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں برہنہ مناظر شوٹ کرنے پر مجبور کیا گیا تاکہ ‘گیم آف تھرونز’ کے مداح ان سے مایوس نہ ہوں۔اداکارہ اس وقت ‘آرم چیئر ایکسپرٹ’ نامی پروجیکٹ پر اداکار ڈیکس شیپرڈ کے ساتھ کام کررہی ہیں، اس پروجیکٹ میں انہوں نے اداکار کے ساتھ ایک بولڈ سین شوٹ کروایا ہے جس میں وہ بغیر لباس کے نظر آئیں۔اس حوالے سے ایمیلیا کلارک کا کہنا تھا کہ ‘میں اب پہلے سے زیادہ مطمئن ہوچکی ہوں، میں جانتی ہوں، میں کیا کرنا چاہتی ہوں اور کیا نہیں، اس سے قبل میں اپنے سیٹس پر ٹیم سے لڑ چکی ہوں، میں کہتی تھی کہ مجھے کیمرے پر برہنہ نہیں دکھایا جائے گا،

جس پر مجھے یہ بھی کہا گیا کہ ایسا کرکے میں گیم آف تھرونز دیکھنے والے مداحوں کو مایوس کردوں گی’۔گیم آف تھرونز میں بولڈ مناظر اور برہنہ سینز شوٹ کروانے کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ ‘میں نے پروجیکٹ سائن کیا، جس کے بعد مجھے اسکرپٹس بھیجے گئے، جس کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ اس میں کئی بولڈ سینز بھی ہیں، میں نے اس ہی وقت ڈراما اسکول سے تعلیم مکمل کی تھی، میں نے اسے اپنا کام ہی سمجھا، اگر ایسا کچھ اسکرپٹ میں لکھا ہے تو کرنا ضروری ہے، کرنے سے قبل میں نے ایسا سوچا کہ سب کچھ آسانی سے ہوجائے گا’۔ایمیلیا کلارک کے مطابق ‘لیکن جب میں ایسے سینز شوٹ کروانے گئی تو پہلے سیزن میں مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا، میں اس سے قبل کسی فلم سیٹ کا حصہ نہیں بنی تھی، لیکن اب میں ایک فلم سیٹ پر بغیر لباس کئی افراد کے درمیان موجود ہوں، نہ مجھے سمجھ آرہا تھا کہ لوگ مجھ سے کیا چاہتے ہیں اور نہ مجھے سمجھ آرہا تھا کہ میں خود سے کیا چاہتی ہوں’۔انہوں نے بتایا کہ ‘شو کے پہلے سیزن میں، میں مناظر شوٹ کرواتی، اس کے بعد واش روم جاکر روتی اور پھر واپس آکر شوٹنگ کا آغاز کردیتی اور پھر وہی سین شوٹ ہوتا

جس میں، میں برہنہ ہوں’۔خیال رہے کہ اس ڈرامے میں ایمیلیا کلارک نے اداکار جیسن موموا کے ساتھ جنسی مناظر بھی شوٹ کروائے، وہ اس سیریز میں جیسن کے کردار کی اہلیہ بنی تھیں۔ان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ ‘برہنہ ہوکر مناظر شوٹ کروانا واقعی مشکل تھا، لیکن جب میں نے جیسن موموا کے ساتھ کام کیا تو مجھے اندازہ ہوا کہ اس طرح کے کام کو بھی بہترین انداز میں انجام دیا جاسکتا ہے’۔ایمیلیا کلارک کے مطابق ‘مجھے جیسن کے ساتھ جسنی مناظر شوٹ کرنے تھے، میں پریشانی میں ہر سین پر یہی کہتی کے میں ٹھیک ہوں، تب مجھے جیسن نے سمجھایا کہ نہیں تم ٹھیک نہیں ہو، اور نہ میرا ہر سین پر صحیح ہے کہنا ٹھیک ہے، میرا حق ہے خود پر اور مجھے یہ اصول بنانے ہوں گے کہ میں کیمرے پر خود کو کتنا دکھانا چاہتی ہوں’۔واضح رہے کہ اس شہرہ آفاق ڈراما سیریل کا آغاز 2011 میں ہوا تھا، گزشتہ برس اگست میں اس کا ساتواں سیزن ریلیز کیا گیا تھا۔اس ڈرامے کو صرف ایچ بی او پر ہی ریلیز کیا گیا ہے، خیال کیا جا رہا تھا کہ ڈرامے کے 10 یا کم سے کم 9 سیزن بنائے جائیں گے، تاہم سیزن 8 اس کا آخری سیزن ثابت ہوا۔اس ڈرامے کے آخری

سیزن کی کہانی ’دی ونڈ آف ونٹر’ نامی ناول سے لی گئی ہے، جس میں 2 طاقتور خاندانوں کو سات سلطنتوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 forikhabar.com All Rights Reserved