اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئررہنما چوہدری پرویزالٰہی نے چند دن قبل ایک نجی ٹی وی میں تہلکہ خیزانکشافات کیے تھے جس میں انہوں نے کہاتھاکہ آئی ایس آئی کے سابق چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) شجاع پاشا نے ہمارے بندے توڑے اورانہیں تحریک انصاف میں شامل کرایاانہوں نے سابق آئی ایس آئی چیف بارے کہاتھاکہ انہوں نے
ہمارے سینئررہنما ء جن میں علیم خان ،جہانگیرترین ودیگرشامل ہیں ان کی تحریک انصاف میں شمولیت میں اہم کرداراداکیاان کے اس دعوے کے بعدعلیم خان نے ان کے اس دعوے کومستردکردیااورجہانگیرترین کے ترجمان نے بھی چوہدری پرویز الٰہی کے دعوے کوجھٹلادیا۔جہانگیرترین کے قریبی ذرائع کے مطابق جہانگیرترین نے 2007میں ق لیگ چھوڑ دی تھی ،انہو ں نے 2008کاالیکشن مسلم لیگ فنکشنل کی طرف سے لڑاتھا اورمنتخب ہوئے تھے اور2011میں اپنی سیٹ سے استعفیٰ دیدیاتھا۔