300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

خاتون دل بند ہونے کے باوجود زندہ - Forikhabar
منگل‬‮   21   جنوری‬‮   2020


خاتون دل بند ہونے کے باوجود زندہ


بارسلونا(ویب ڈیسک)برطانوی خاتون 6گھنٹے تک دل بندرہنے کے بعدمعجزاتی طورپرزندہ ہوگئی ،بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق سپین میں ایک ہیپوتھرمیا میں مبتلا 34 سالہ برطانوی خاتون کا دل 6 گھنٹے تک بند رہا اور ڈاکٹرز نے سرتوڑ کوشش کرکے دل کی دھڑکن کو بحال کردیا۔آرڈرے مارش نامی خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ پہاڑی سلسلے میں چہل

قدمی کے دوران برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئی تھیں، جب تک ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچتیں دل کی دھڑکن کو بند ہوئے ڈھائی گھنٹے سے زائد گزر چکے تھے۔خاتون کے دل کی تمام سرگرمیاں غیر فعال ہوچکی تھیں اور جسم کا درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا تھا۔ابتدائی طور طبی امداد بے سود ثابت ہوئی اور بچنے کے تمام امکانات معدوم ہوچکے تھے، جائے وقوعہ پر اس کی بحالی کی ابتدائی کوششوں کا کوئی اثر نہیں ہوا اورخاتون کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بارسلونا کے ایک اسپتال لے جایا گیا جو ایکسٹرا پوروریل جھلی آکسیجن مشین (ای سی ایم او) سے لیس ہے۔جب یہ مشین مریض کے قلبی نظام سے منسلک کی جاتی ہے تو یہ دل اور پھیپھڑوں کو فعال کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔ اسپین کی تاریخ میں اس مشین کا پہلی بار استعمال کیا گیا جو کارگر رہا۔ڈاکٹرز کے ہمراہ موت کے منہ سے واپس آنے والی خاتون نے میڈیا سے بات چیت کی اور اپنی آب بیتی سنائی۔ اس موقع پر ڈاکٹرز نے بتایا کہ اسپین میں دستاویزی طور پر یہ واقعہ ہےاور اپنی آب بیتی سنائی۔ اس موقع پر ڈاکٹرز نے بتایا کہ اسپین میں دستاویزی طور پر یہ واقعہ ہے جس میں اتنے لمبے

وقت کے لیے دل بند رہا اور مریض کی جان بچ گئی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved