300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

اچھا تو یہ بات تھی ۔۔۔ فاطمہ سہیل کو بدنام کرنے کے لیے وائرل کی گئی ویڈیو کے پس پردہ اور ذمہ دار کون سی لڑکی تھی ؟ دنگ کر ڈالنے والا انکشاف - Forikhabar
پیر‬‮   20   جنوری‬‮   2020


اچھا تو یہ بات تھی ۔۔۔ فاطمہ سہیل کو بدنام کرنے کے لیے وائرل کی گئی ویڈیو کے پس پردہ اور ذمہ دار کون سی لڑکی تھی ؟ دنگ کر ڈالنے والا انکشاف


لاہور(ویب ڈیسک)محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ میزبان و اداکارہ فاطمہ سہیل بچے کا ماہانہ خرچہ لینے کے لئے سابق شوہر کے خلاف عدالت پہنچ گئیں۔فاطمہ سہیل کی جانب سے بچے کا خرچہ لینے کی درخواست فیملی کورٹ میں دائر کی گئی جس میں انہوں نے اپنے سابق شوہر کو فریق بنایا ہے۔

درخواست میں فاطمہ سہیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ بچے کا ماہانہ خرچہ اکیلی برداشت نہیں کرسکتی، عدالت سابق شوہر کو ماہانہ خرچہ ادا کرنے کا حکم دے۔فیملی عدالت کی جج مائرہ حسن نے فاطمہ سہیل کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر محسن عباس سے جواب طلب کرلیا ہے اور انہیں 16 دسمبر کو عدالت میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ 26 ستمبر2019 کو محسن عباس اور فاطمہ سہیل کا 4 برس کا ازدواجی سفر اختتام پذیر ہوگیا تھا، لاہور کی فیملی کورٹ نے فاطمہ سہیل کے دعوے پرخلع کی ڈگری جاری کی تھی۔دوسری طرف فاطمہ سہیل نے گزشتہ رات نجی ٹی وی کے پروگرام میں ڈاکٹر فضا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح الفاظ میں بتایا کہ جو وڈیو ان سے منسوب کی جارہی ہے وہ ان کی نہیں ہے جس کی شکایت انہوں نے سائبر کرائم میں بھی درج کرائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایک عورت ہونے کی سزا مل رہی ہے۔میں اپنے بیٹے کے ساتھ اکیلی کھڑی ہوں۔جس کا دل کرتا ہے اٹھ کر مجھ پر الزام عائد کردیتا ہے۔ مجھ پر بہت دباؤ ہے، میرا چھ ماہ کا بیٹا ہے،مجھے مزید چوٹ پر چوٹ پہنچائی جارہی ہے لیکن جو لوگ پیٹھ پیچھے وار کررہے ہیں ان سب کا بہادری سے مقابلہ کروں گی۔ایک سوال کے جواب میں فاطمہ سہیل نے بتایا کہ میں نے اکتوبر میں سائبر کرائم کو بتایا تھا کہ محسن عباس کی سابقہ گرل فرینڈ جس قسم کے میسج کررہی ہے اور ایک اکاؤنٹ کے ذریعے ہراساں بھی کررہی ہے اس طرح کی کوئی بھی حرکت ہوسکتی ہے


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved