300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

میشا شفیع مجھے خود کہتی تھی کہ ۔۔۔۔تازہ ترین انٹرویو میں علی ظفر کے شرمناک انکشافات - Forikhabar
پیر‬‮   20   جنوری‬‮   2020


میشا شفیع مجھے خود کہتی تھی کہ ۔۔۔۔تازہ ترین انٹرویو میں علی ظفر کے شرمناک انکشافات


کراچی (ویب ڈیسک) میشا شفی نے کئی بار نجی طور پر اس کام کی پیشکش کی لیکن۔۔۔ علی ظفر نے خصوصی انٹرویو میں تہلکہ خیز انکشافات کر ڈالے۔ پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ ‘گلوکارہ میشا شفیع نے کئی مرتبہ نجی طور پر معافی مانگنے کے

پیغامات بھیجے ہیں لیکن میں نے نجی طور پر معافی قبول کرنے سے انکار کردیا’۔ انڈیپنڈنٹ اردو کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ ‘کئی بار میشا شفیع کی جانب سے معافی کے پیغامات آئے کہ میں عوامی سطح پر نہیں مگر نجی طور پر معافی مانگ لیتی ہوں مگر میں نے یہ کہا کہ معافی عوامی سطح پر ہونی چاہیئے، جہاں آپ نے کہا ہے معافی بھی وہیں ہونی چاہیئے’۔ انہوں نے بتایا کہ ‘میشا کی جانب سے دائر کئے گئے کیسز خارج ہوچکے ہیں جبکہ اب جو کیس چل رہا ہے وہ میری طرف سے اُن کے خلاف دائر کیا گیا ہے’۔ انہوں نے کیس سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ‘یہ کیس میری جانب سے اُن کے خلاف دائر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محترمہ ایسا نہیں کرتے، بہت نقصان ہوتا ہے لوگوں کو، ان کی فیملیز ہوتی ہیں اور آپ میرا نقصان بھر دیجیئے اور جو ہم نے 100 کروڑ کا دعویٰ کیا ہے وہ دے دیجیئے’۔ علی ظفر نے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ ‘جب آپ کے ساتھ اس طرح کا کوئی بھی معاملہ ہو تو آپ کو ہمیشہ اپنے حق کیلئے لڑنا چاہیئے کیونکہ ظلم کرنے سے ظلم سہنا زیادہ بڑا گناہ ہے’۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved