300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بڑے بڑے لوگوں کے کیرئیرتباہ ،یہ ملک بے حس ہوچکا ہے ،معروف اداکارنے ملک چھوڑنے کاعندیہ دیدیا - Forikhabar
پیر‬‮   20   جنوری‬‮   2020


بڑے بڑے لوگوں کے کیرئیرتباہ ،یہ ملک بے حس ہوچکا ہے ،معروف اداکارنے ملک چھوڑنے کاعندیہ دیدیا


اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک کے لیجنڈری اداکار ساجدحسن نے ملکی صورتحال پرمایوسی کااظہارکرتے ہوئے ملک چھوڑ کربیرون ملک منتقل ہونے کاعندیہ دیدیاہے ،اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ یوٹیوب پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ساجدحسن کاکہناتھاکہ خدانے انہیں اپنی اوقات سے بڑھ کردیاہے جس کی وجہ سے انہوں نے سیاست میں آکردی ہوئی نعمتوں

میں سے کچھ واپس لوٹاناچاہامگرانہیں ایسابھی نہیں کرنے دیاجارہا۔اداکار نے مایوسی کااظہارکرتے ہوئے واضح کیاکہ وہ اتنے مایوس ہوچکے ہیں کہ وہ پاکستان سے چلے جانے کاسوچ رہے ہیں اوروہ یہاں سےچلے جائیں گے۔اداکار نے کہاکہ ہمارے ملک میں بڑے بڑے نامورلوگوں کے کیرئیرتباہ ہوگئے ،مجھے پورے ملک میں کوئی نہیں جانتااوراگرمیں بھی دیگربڑے لوگوں کی طرح تباہ ہوگیاتوکسی کوکوئی فرق نہیں پڑے گا،ان کے مطابق یہ ملک بے حس ہوچکاہے اوریہاں بڑے بڑے لوگوں کاکیرئیرتباہ کیاگیااورجوکوئی بھی اچھاکام کرناچاہتاہے توانہیں کرنے نہیں دیاجاتا،اداکار نے ملک کوبے حس قراردیتے ہوئے یہ بھی کہاکہ ہماری حکومت اورانتظامیہ بھی غیرفعال ہے اوران سے کوئی کام ڈھنگ کانہیں ہوپارہاآج نریندرمودی نے وادی کشمیرپرقبضہ کیاہے کل وہ آزادکشمیراورپنجاب کوبھی اپناکہیں گے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved