300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

دعائیں رنگ لے آئیں،خاتون اول کی خوشخبری نےکپتان کی زندگی بدل کر رکھ دی - Forikhabar
منگل‬‮   21   جنوری‬‮   2020


دعائیں رنگ لے آئیں،خاتون اول کی خوشخبری نےکپتان کی زندگی بدل کر رکھ دی


لاہور(ویب ڈیسک )سینئرصحافی حبیب اکرم کا عمران خان کی زندگی میں آنیوالی روحانی شخصیات سے متعلق کہناہے کہ عمران خان کی زندگی میں کئی روحانی شخصیات آئیں جنہوں نے عمران خان کی زندگی بدل کررکھ دی ۔کپتان جب 14برس کے تھے توان کی والدہ انہیں ایک روحانی خاتون کےپاس لے گئیں ،روحانی پیشواخاتون نے انہیں بتایاکہ آپ کا

بیٹاپوری دنیامیں مشہورہوگااورآپ کانام بھی گھرگھرپہنچے گا۔اوربعدمیں کرکٹ میں آنے اورشوکت خانم اسپتال بننے کی صورت میں دونوں باتیں سچ ثابت ہوئیں ،عمران خان کی زندگی میں اس کے بعدایک روحانی شخصیت باباچالاکی آمدہوئی جوعمران خان سے متعلق کئی باتیں جانتے تھے اوران کی بتائی ہوئی کئی باتیں سچ ثابت ہوئیں۔حبیب اکرم مزید کہتے ہیں کہ عمران خان کی زندگی میں اس کے علاوہ بھی کئی روحانی شخصیات آئیں جن کا ذکر عمران خان نے اپنی کتاب میں بھی کیا۔تاہم عمران خان کی زندگی میں سب سے اہم روحانی شخصیت بشریٰ بی بی تھیں۔حبیب اکرم کا کہنا ہے کہ 2013ء کے انتخابات کے بعد پاکپتن کے خاندان کی بشریٰ بی بی سے عمران خان کی ارادت شروع ہوئی۔ان کی کہی ہوئی اکثر باتیں اتنی سچی ثابت ہوئیں کہ عمران خان تصوف کے اصطلاح میں مقام حیرت تک پہنچ گئے۔پاکپتن سے ہی انہیں پہلی بار یہ خوشخبری ملی کہ وہ اس ملک کے وزیراعظم بن جائیں گے۔نواز شریف کے لیے پانامہ سکینڈل کی خدائی سو موٹو کی اصطلاح بھی انہیں پاکپتن کے شہر سے ملی۔ایک ہاتھ کی مخصوص انگلی میں چھوٹے ہاتھ کے نگینے کی انگوٹھی اور

دوسرے ہاتھوں میں تسبیح بھی انہی ملاقاتوں کی دین ہے۔عمران خان کو پاکپتن سے اتنی تسکین میسر آئی کہ ارادت کا تعلق ازدواجی رشتے میں بدل گیا اور بشریٰ بی بی عمران خان کے گھر کا چراغ ہو گئیں اس کے بعد عمران خان کے دن پھرنے لگے اور وہ پاکستان کے وزیراعظم بن گئے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved