300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

نواز شریف ملک سے باہر، آصف زرداری ضمانت پر رہا، اگلے کچھ روز میں پاکستانی سیاست میں کیا ہونے والا ہے،بڑی خبرآگئی - Forikhabar
پیر‬‮   20   جنوری‬‮   2020


نواز شریف ملک سے باہر، آصف زرداری ضمانت پر رہا، اگلے کچھ روز میں پاکستانی سیاست میں کیا ہونے والا ہے،بڑی خبرآگئی


کراچی (ویب ڈیسک)سینئرتجزیہ کارشاہدمسعود نے کہاہے کہ حکومت کارویہ ایک مہینے میں اتناکیسے تبدیل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سینئرتجزیہ کارشاہدمسعود نے کہاہے کہ ایک ماہ پہلے جے یوآئی کے سربراہ فضل الرحمٰن ایک ماہ پہلے دھرنے سے اٹھے تھے۔اس ایک ماہ کے بعداتناسب کچھ کیسے بدل گیا،وزیراعظم عمران خان کہہ رہے تھے کہ میں آصف

علی زرداری کے کمرے کااے سی اتاردوں گا۔ان پرسختی کروں گاتاہم اب کیاہورہاہے۔ان کہنا ہے کہ نوازشریف بھی ملک سے باہر چلے گئے۔ شاہد مسعود نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا حکومت نے گرینڈ این آر او دے دیا ہے یا مک مکا کر لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت پر حکومت خامو ش بیٹھی ہے کوئی لفظ نہیں بولا گیا۔سینئر تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کچھ تو مک مکا ہو گیا ہے ۔جو ملک اور عوام کیلئے اچھا نہیں۔ شاہد مسعود نے کہا ہے سپیکر آغا سراج درانی ضمانت کے بعد نا صرف سپیکر ہیں بلکے گورنر عمران اسماعیل کے ملک سے باہر جانے پر گورنر بھی ہیں، اب وہ کہی بھی آزادی سے گھوم پھر سکتے ہیں ۔واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو گزشتہ روز رہا کیا گیا تھا ۔ اور ساتھ ہی ساتھ سپیکر سندھ اسمبلی عمران اسماعیل کی ضمانت بھی گزشتہ روز منظور کی گئی تھی۔یاد رہےسابق صدر آصف علی زرداری ایک ایک کروڑ کے دو مچلکے جمع کرائے تھے ۔ جس پر عدالت نے گزشتہ روز آصف علی زرداری کو رہا کردیا تھا ۔یاد رہےگزشتہ روزاسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور

سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کرلی تھی . وفاقی دارالحکومت کی عدالت عالیہ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بینچ نے آصف علی زرداری کی جانب سے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیس میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت کی تھی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved