300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ثانیہ مرزا کی بہن کی شادی۔۔۔ماہرہ خان بھی بول پڑیں - Forikhabar
پیر‬‮   20   جنوری‬‮   2020


ثانیہ مرزا کی بہن کی شادی۔۔۔ماہرہ خان بھی بول پڑیں


نئی دہلی ( آن لائن )بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی بہن انعم مرزا کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو اداکارہ ماہرہ خان نے خوبصورت قرار دیدیا۔بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بہن انعم مرزا کی شادی کی تصاویر شیئر کیں۔تصاویر میں ثانیہ

مرزا اتنی حسین لگ رہی ہیں کہ پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان بھی ان کی خوبصورتی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں اور ان کی پوسٹ پر کمنٹ کردیا۔ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی بہن کے نکاح کے دِن کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے سبز رنگ کا حسین لباس زیب تن کیا ہوا ہے، انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے سبز رنگ محسوس ہو رہا ہے۔ان کی اِس تصویر پر اداکارہ ماہرہ خان نے کمنٹ کیا خوبصورت۔اِس کے علاوہ ثانیہ مرزا نے دیگر تصاویر بھی شیئر کیں، ایک تصویر میں انہوں نے اپنے ایک ہاتھ سے اپنا لہنگا پکڑا ہوا ہے اور دوسرے ہاتھ میں اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کو گود میں اٹھایا ہوا ہے اور تصویر میں ان کی مسکراہٹ سے ایسا لگ رہا ہے کہ وہ بہت زیادہ خوش ہیں۔ایک تصویر میں وہ اپنی بہن انعم مرزا اور ان کے شوہر اسد کے ہمراہ ہیں، اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے اسد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے خاندان میں خوش آمدید۔انہوں نے جامنی اور سلور رنگ کے لباس میں بھی اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ آج کے دن خود کو ایک شاہی فرد محسوس کر رہی ہوں۔

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved