300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ہندوستان کا ابھی نندن پر فلم بنانے کا اعلان ڈی جی آئی ایس پی آرنےتاریخی چھترول کرڈالی - Forikhabar
پیر‬‮   20   جنوری‬‮   2020


ہندوستان کا ابھی نندن پر فلم بنانے کا اعلان ڈی جی آئی ایس پی آرنےتاریخی چھترول کرڈالی


اسلام آباد (ویب ڈیسک)ابھیشیک کپور کی ہدایتکاری میں بالاکوٹ کی جھوٹی سرجیکل اسٹرائیک اور پاکستان کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بھارتی وِنگ کمانڈر ابھی نندن کو ہیرو کی طرح پیش کرنے کیلئے فلم بنانے کا اعلان کیا تو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے بھی ٹوئٹر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے چھترول کر ڈالی۔

میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ میں لکھا ایک فوجی کی حیثیت سے ونگ کمانڈر ابھی نندن کا احترام کرتا ہوں، لیکن ہاں۔۔ آپ کا یہ خواب صرف بالی وڈ کے ذریعے ہی پورا ہوسکتا ہے۔ ورنہ 26 فروری کی جھوٹی اسٹرائیک سے اور 27 فروری کو پاکستان ائیر فورس کی جانب سے گرائے گئے 2 بھارتی جنگی طیاروں کا ملبہ ہمیشہ آپ کو ڈراتا رہے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی پروڈیوسرز وویک اوبرائے، سنجے لیلا بھنسالی اور بھوشن کمار نے جھوٹی اسٹرائیک اور ابھی نندن پر فلم بنانے کا اعلان کیا تھا۔ بھوشن کمار نے سوشل میڈیا کے ذریعے اعلان کیا کہ بھارت کے نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایتکار ابھیشیک کپور فلم کی ہدایتکاری کریں گے اور اس کا اسکرپٹ لکھیں گے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved