300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ۔۔۔ ادویات کی قیمتوں میں کتنے فیصد کمی کردی گئی؟حیران کن خبر آگئی - Forikhabar
پیر‬‮   17   فروری‬‮   2020


وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ۔۔۔ ادویات کی قیمتوں میں کتنے فیصد کمی کردی گئی؟حیران کن خبر آگئی


اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ، وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عوام کی سہولت کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 89 ادویات کی قیمتوں میں پندرہ فیصد کمی کر دی گئی ہے جس پر فوری طور پر اطلاق ہو گا۔ کابینہ اجلاس کے بعد فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ میں وزیر صحت ڈاکٹر

ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ 2018ء کی میڈیدیسن پرائسنگ پالیسی کے تحت ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ادویات کی قیمتوں میں 158 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ آج وفاقی کابینہ سے 89 ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کی منظوری لی ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ وزیر صحت نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ 15 روز میں میڈیسن پالیسی کا جائزہ لیں۔ آنیوالے چند ہفتوں میں میڈیسن سے متعلق نیشنل پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا کو کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی سفارش پر پولیو مہم میں استعمال ہونیوالے فنگر مارکر کی بھارت سے درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کابینہ نے ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کیلئے پیکج کی منظوری دی۔وفاقی کابینہ آج لائن آف کنٹرول کے ساتھ رہنے والی متاثرہ آ بادی کو بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ریلیف پیکیج دینے کی منظوری دے گی،اجلاس وزیر

اعظم عمران خان کی زیر صدارت ساڑھے گیارہ بجے وزیر اعظم آفس اسلام آ باد میں ہو گا، جس میں 15نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا ،کابینہ 12دسمبر کے ای سی سی کے اجلاس کے فیصلوں کی تو ثیق کریگی۔فیڈرل لینڈ کمیشن میں سینئر ممبر کی تقرری،فرسٹ ویمن بنک کے صدر /چیف ایگزیکٹو افسر کی تقرری،ایگزم بنک کے چیف ایگزیکٹو افسر کی تقرری، ہائوس بلڈنگ فنا نس کا ر پوریشن میں حکومتی شیئرز کی فروخت وفاقی حکومت کی جانب سے اسٹیٹ بنک کو ہدایت دینے کی،قومی کمیشن بر ائے انسانی حقوق کے چیئر پرسن اور ممبرز کی تقرری کی منظوری دی جا ئیگی۔ذ رائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی سفارش کا بھی جائزہ لیا جا ئیگا۔ کابینہ اس درخواست پر حتمی فیصلہ کرے گی۔ اجلاس میں پرویز مشرف کیس کے خلاف خصوصی عدالت کےفیصلہ پر بھی غور کیا جا ئیگا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved