300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

40روپے کی دوائی 2000روپے میں فروخت ہونے کا انکشاف - Forikhabar
ہفتہ‬‮   18   جنوری‬‮   2020


40روپے کی دوائی 2000روپے میں فروخت ہونے کا انکشاف


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مہنگائی کی وجہ بھلے ہی آئی ایم ایف کی پالیسیاں اور حکومتی اقدامات ہوں لیکن ایسا مافیابھی ملک میں انتہائی طاقتور ہے جو ضروری اشیا کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرکے عوام سے جیتنے کا حق چھین رہا ہے۔ جان بچانے والی ادویات کے اپنی اصل لاگت سے کئی ہزار گنا زیادہ دام وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔40روپے

کی دوائی دو سوسے 2ہزار روپے تک بیچی جا نے لگی ، پارلیمنٹ کی ذیلی پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی میں آڈٹ حکام کا انکشاف ،ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر شاہدہ اختر علی کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس کے دوران وزارت قومی صحت کے سال 2013-14 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔آڈٹ حکام نے کہا کہ ہم نے ڈریپ کا 2019کا سپیشل آڈٹ کیا ہے ۔ جس کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی،وزارت صحت کی جانب سے وزیراعظم کے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کا 2011 سے 2013 تک کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا، دریں اثناقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کی ذیلی کمیٹی نے حکومت کی ہدایت کے باوجود ادویات کی قیمتیں کم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قیمتیں کم نہ کرنے والی ادویات کمپنیوں کی فہر ست طلب کر لی ہے ۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved