300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ریلوے اسٹیشنزاور ریلوے کے دفاتر میں تمام اقسام کی تمباکو نوشی پر پابندی عائد - Forikhabar
منگل‬‮   21   جنوری‬‮   2020


ریلوے اسٹیشنزاور ریلوے کے دفاتر میں تمام اقسام کی تمباکو نوشی پر پابندی عائد


لاہور( این این آئی)ریلوے اسٹیشنزاور ریلوے کے دفاتر میں تمام اقسام کی تمباکو نوشی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک کے تمام ریلوے اسٹیشنز اور دفاتر پر اس فیصلے کا اطلاق ہوگا، پابندی امتناع تمباکو نوشی آرڈیننس 2002 کے تحت عائد کی گئی ہے، تمباکو نوشی پر پابندی کا فیصلہ وزارت قومی صحت کی سفارش پر کیا گیا۔

مراسلے کے مطابق ریلوے اسٹیشنز کی حدود میں تمام اقسام کی تمباکو نوشی پر پابندی ہوگی۔ ریلوے اسٹیشنز پر دکان دار، ویٹرز، ہاکر، قلی تمباکو نوشی نہیں کر سکیں گے، قانون شکن کے خلاف امتناع تمباکو نوشی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، امتناع تمباکو نوشی آرڈیننس کے تحت ٹرینیں پبلک ٹرانسپورٹ ہیں۔وزارت ریلوے کے افسران قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کے مجاز مقرر کیے گئے ہیں، ٹرین ڈرائیور، کنڈیکٹر، گارڈ، ویٹنگ روم منیجر مجاز افسران ہوں گے، ریلوے پولیس کا اے ایس آئی، بالا رینک افسر کارروائی کا مجاز ہوگا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved