300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

مہنگائی میں250 تک فیصد اضافہ،حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپرجاری کردیا گیا - Forikhabar
پیر‬‮   17   فروری‬‮   2020


مہنگائی میں250 تک فیصد اضافہ،حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپرجاری کردیا گیا


لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا، ن لیگ نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی میں 250 تک فیصد اضافہ کردیا، ہسپتالوں میں مفت ادویات اورمیڈیکل ٹیسٹ ختم کردیئے گئے، چینی کی قیمت میں45 سے 80 روپے اضافہ کردیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے وائٹ پیپر کے مطابق پنجاب حکومت کی2019ء

میں کارکردگی انہتائی مایوس کن رہی۔مہنگائی اور بےروزگاری نے غربت کی شرح میں مزید اضافہ کردیا۔ حکومت نے اپنے اخراجات میں200 فیصد اضافہ کردیا۔ ن لیگ کے وائٹ پیپر میں پنجاب حکومت کی کارکردگی اور اشیائے ضروریہ کی بلند ترین قیمتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ وائٹ پیپر میں عوام کو آگاہ کیا گیا کہ حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات اور میڈیکل ٹیسٹ ختم کردیئے گئے۔جبکہ چینی کی قیمت میں 45 سے 80 روپے تک اضافہ کردیا ہے۔ مزید برآں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا موقف سچ ثابت ہوا کہ ہم سے سیاسی انتقام، حسد اور بغض میں عمران صاحب نے پورے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ۔ سلیکٹڈ حکومت سے کوئی ریلیف چاہئے نہ ہی ضرورت ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور ہنماوں کی بے گناہی عدالتوں میں ثابت ہوئی۔نیب قانون میں ترمیم سے مسلم لیگ (ن) کا یہ موقف سچ ثابت ہوا کہ نالائق اور نااہل حکومت ملک تباہ کر رہی ہے۔ قیادت اور رہنماؤں نے جرات، بہادری اور آہنی عزم سے سیاسی انتقام کا سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت، قیادت اور رہنماؤں کے خلاف ہر الزام جھوٹ

اور غلط ثابت ہوا ملک اس وقت بند ہے، کاروبار بند ہے،سرمایہ کاری بند ہے، صنعت بند ہے۔حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے بزنس مین سرمایہ کاری نہیں کررہا، بیوروکریٹ کام نہیں کر رہا گورننس ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار کہا عمران صاحب سیاسی مخالفین کے ساتھ سیاسی انتقام اتارتے اتارتے ملک کے ساتھ دشمنی کر رہے ہیں نیب کا قانون اور ادارہ ختم ہونا چاہئے۔ اس سے ملک اور گورننس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا نیب اور اس قانون کو سیاسی انتقام اور سیاسی انجینئرنگ کے لئے استعمال کیا گیا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved