300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

امریکی حکام نے سرکاری موبائل فونز میں چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی - Forikhabar
ہفتہ‬‮   18   جنوری‬‮   2020


امریکی حکام نے سرکاری موبائل فونز میں چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی


واشنگٹن( آن لائن ) امریکی حکام نے سائبر خطرات سے بچنے کیلیے سرکاری موبائل فونز میں چینی ایپ ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگادی۔تفصیلات کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے اور جاسوسی سے بچنے کیلیے دفاتر میں استعمال ہونے والے موبائل فونز میں چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ہے۔امریکی فوج کی

ترجمان لیفٹیننٹ کرنل روبن اوشوا کا ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ سائبر خطرات کے پیش نظر کیا گیا۔دنیا بھر میں لاکھوں صارفین کے زیر استعمال ٹک ٹاک ایپ پر اس سے قبل بھی امریکا اور دیگر ممالک میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا تھا جس کے باعث اس کی جانچ بھی کی گئی تھی۔ٹک ٹاک اپنے صارفین کو 15 سیکنڈز کے ویڈیو کی سہولت فراہم کرتی ہے، گانوں اور دیگر ویڈیوز کو دلچسپ بھی بنایا جاتا ہے جبکہ صارفین اس کو محدود بھی کرسکتے ہیں۔امریکی فوج کی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ فوج نے اپنے عہدیداروں کو دسمبر کے وسط میں ہدایت کی تھی کہ سرکاری موبائل میں ٹک ٹاک کا استعمال روک دیںامریکی فوج کی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ فوج نے اپنے عہدیداروں کو دسمبر کے وسط میں ہدایت کی تھی کہ سرکاری موبائل میں ٹک ٹاک کا استعمال روک دیں اور اسی طرح امریکی نیوی نے بھی ایسے ہی اقدامات اٹھائے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی افواج نے عہدیداروں کے ذاتی موبائلوں میں اس طرح کی کوئی قدغن نہیں لگائی لیکن ڈپارٹمنٹ آف ڈیفنس نے حال ہی میں ملازمین کو ہدایات جاری کی تھیں

کہ جو بھی اس ایپلی کیشن کو ڈان لوڈ کرے تو ہوشیار رہے


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved