300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

15ہزار سے زائد مالیت کا موبائل فون خریدنے والوں کو ریلیف ملے گا یا نہیں؟ایف بی آر نے وضاحت جاری کردی - Forikhabar
ہفتہ‬‮   18   جنوری‬‮   2020


15ہزار سے زائد مالیت کا موبائل فون خریدنے والوں کو ریلیف ملے گا یا نہیں؟ایف بی آر نے وضاحت جاری کردی


اسلام آباد (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) 15 ہزار سے زائد مالیت کے موبائل فونز پرٹیکسز بدستور برقرار رکھنے کا فیصلہ ، 15 ہزار یا اس سے کم مالیت کے سمارٹ فون پر 1ہزار 50 روپے کمی کر دی گئی ہے۔دوسری جانب ایف بی آر نے بھی پریس میں چھپنے والی خبروں پر وضاحت جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کے ڈ یجیٹل پاکستان اقدام کے مطابق پندرہ ہزار یا اس سے کم مالیت کے سمارٹ فونز کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی شرح پر خاطر خواہ کمی کی گئی ہے۔حکومت پاکستان کو اس

امر کاادراک ہے کہ لوکل صنعتکارکے لئے بھی مارکیٹ میں حالات سازگار اور موافق ہونے چاہئے۔اسی لئے حکومت سمارٹ فونز کی مقامی پیداوار کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اس حوالے سے مشیر تجارت،ٹیکسٹائل،انڈسٹریز اور سرمایہ کاری کی زیرنگرانی تشکیل کردہ کمیٹی کام کر رہی ہے۔یہ تجاویز اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھی جائیں گی جو حتمی فیصلہ کرے گی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved