300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط میں مہوش اور دانش کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے؟ شائقین کے کام کی خبر - Forikhabar
ہفتہ‬‮   18   جنوری‬‮   2020


ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط میں مہوش اور دانش کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے؟ شائقین کے کام کی خبر


کراچی (ویب ڈیسک) مقبول ترین ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کے حوالے سے لوگوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ سوشل میڈیا پر زور پکڑتا جا رہا ہے۔ ان دنوں ملک میں ہر کسی کا موضوع بننے والا ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ نے مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں،ڈرامے میں شامل فنکار جس طرح سے کردار میں ڈوب کر اداکاری کر

رہے ہیں اس کی وجہ سے ڈرامہ حقیقت کے قریب تر ہوگیا ہے۔ ہمایوں سعید اور عائزہ خان کی جاندار اداکاری اور ڈرامے کی کہانی نے لوگوں پر ایسا سحرطاری کر دیا ہے کہ لوگ آنے والی قسط کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں حتیٰ کہ سوشل میڈیا پر ڈرامے کے حوالے سے صارفین طرح طرح کی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ ڈرامہ اب اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہونے لگا ہے اور لوگوں نے اس ڈرامے کی آخری قسط کے حوالے سے دلچسپ اور منفرد تبصرے کرنا شروع کردیے ہیں۔ زینب نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے خیال میں آخری قسط میں مہوش خودکشی کر لےگی اور پھر ہانیہ سے دانش شادی کر لے گا۔ اور شائد شہوار کو کچھ ہو جائے گا۔ فیض عالم نے ٹوئٹ میں ڈرامے کا اختتام کچھ اس طرح سے بیان کیا کہ دانش ہانیہ سے شادی نہیں کرے گا اور اپنی تمام جائیداد مہوش کو دیکر رومی کو ہانیہ کے حوالے کرکے خود کشی کر لے گا۔ افشین نے کہا کہ ڈرامے کے اختتام میں دانش مر جائے گا۔ شارق شاہد نے کہا کہ لگتا ہے آخری قسط میں کوئی نہ کوئی اس ڈرامے میں مرنے والا ہے۔ ماہا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ دانش آخر میں ہانیہ کی رِنگ قبول کرلے گا اور پھر

مہوش کو معاف کرکے خود مر جائے گا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved